حکومت نے بھی آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کرلی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وفاق کے بعد بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 16 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کا کل حجم 550 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، جس میں تعلیم، صحت اور امن و امان کو اولین ترجیح دی جائے گی متوقع طورپربلوچستان حکومت بھی وفاقی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔

طویل بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں گورنر بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن مختلف سرکاری محکموں میں اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر آفیسرز کی تعیناتی میں کلیدی کردار کا حامل ہے. صوبے کی سطح پر مختلف محکموں میں تعینات ہونے والے آفیسرز کی کارکردگی اور کنٹریبیوشن کا انحصار کمیشن کے ارکان کی دیانتدارانہ سلیکشن پر ہے۔

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ سولہ جون کو پیش کیا جائے گا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ سولہ جون کو پیش کیا جائے گا،بجٹ کا مجموعی حجم 700سو ارب سے زائد تک ہونے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدنی کاتخمینہ 529ارب 32کروڑ روپے ہے،بجٹ کا خسارہ 150ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جمعہ کی شام چار بجے طلب کرلیا ہے۔

جون کا مہینہ کرپشن وکمیشنزدہ نظام میں عید بن کر آتا ہے،جان بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کیچی بیگ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیچی بیگ و سریاب کا قومی سیاست میں فکری و نظریاتی طور پر مکمل شامل رہا ہے اور قومی سیاست کی آبیاری سریاب کے عوام نے جہد مسلسل و قربانیوں سے کی۔سیاسی جمہوری عمل میں سریاب کے عوام نے اپنے نمائندے منتخب کرنے کیلیے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

کہ واپڈا کی جانب کیچ کے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کیا گیا ہے،حق دو تحریک

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  عوامی تحریک کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا،کہ واپڈا کی جانب کیچ کے عوام کو شدید اذیت میں مبتلاء کیا گیا ہے،عوام سے بھاری بل لیا جارہاہے ۔

عدالت کا حکومت بلوچستان کوصوبائی وزراء وارکان اسمبلی کو گاڑیوں کی ملکیت دینے سے روکنے کا حکم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کوصوبائی وزراء،مشیروں،پارلیمانی سیکرٹریز وارکان اسمبلی کو گاڑیوں کی ملکیت دینے سے روکنے کا حکم دیدیا۔

مستونگ میں دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: مستونگ میں دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو مستونگ کے علا قے سراوان ٹاؤن نزد میجر چوک پر نامعلوم افراد نے تعلیم فاؤنڈیشن گرائمر سکول پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

وزیراعلی کے کوآرڈینیٹرز اور دو ترجمانوں کی تقرری کے خلاف آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے کوآرڈینیٹرز اور دو ترجمانوں کی تقرری کے خلاف آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر رانا پر مشتمل بنچ نے وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز اور دو ترجمانوں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔

اساتذہ مسائل سے دوچار ہیں،مطالبات کو تسلیم نہ کرنا افسوسناک ہے، نیشنل پارٹی رخشان

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی : نیشنل پارٹی رخشان ریجنل کے سیکرٹری فاروق بلوچ نے کہا کہ آج کتنے دنوں سے ہمارے اساتذہ کرام بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کے اپنے جائز مطالبات ہے کیونکہ بلوچستان کے اساتذہ کے کئی مسائل ہے کیونکہ ایک ہی ملک میں فرق کیا جارہا ہے ۔