ملک ٹرانزیشن کے مرحلے میں ہے، صبر سے کام لینا چاہیے، چیف جسٹس

Posted by & filed under اہم خبریں.

سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اور ریو یوآف ججمنٹ کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

طوفان کراچی سے 340 کلو میٹر دور، سمندر میں شدید طغیانی، اونچی لہریں اور جھکڑ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

بائپر جوائے کے سندھ کی ساحلی پٹی پر اثرات نمودار ہوچکے ہیں، کئی شہروں میں وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش جاری ہے، کل سے بادل جم کر برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، طوفان کی شدت برقرار ہے، سمندری طوفان کراچی سے 350، کیٹی بندر سے 300 اور ٹھٹھہ سے 360 کلو میٹر دور ہے، سمندر میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہیں جبکہ 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

بپرجوائے طوفان، بلوچستان اورسندھ کے متاثر ہونے کاخطرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

سمندری طوفان بپر جوائے کراچی کے جنوب کی جانب گامزن ہے جس کے اثرات شہر میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔سمندری طوفان کی تباہی اور جانی نقصان سے بچنے کے لیے سول انتظامیہ اور فوج پوری طرح حرکت میں آگئے ہیں۔طوفان کے پیش نظر ٹھٹھہ،بدین اور سجاول سمیت ساحلی پٹی سے انخلا تیز کردیا گیا ہے، طوفان کی آمد سے قبل 90 ہزار افراد کا انخلا مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے جس کے باعث کیٹی بندر شہر خالی کرایا جارہا ہے جبکہ بدین اور سجاول سے بھی لوگوں کی ریلیف کیمپوں میں منتقلی کی جارہی ہے۔

تعلیم کے فروغ کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، بی ایس او پجار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بی ایس او پجار کے نو منتخب مرکزی چیئر مین بویر صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری کابینہ تعلیمی اداروں میں نو جوانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے سے نجات دلانے اور تعلیم کے فروغ کے لے اپنا بھر پور کردار اد اکرے گئی تاکہ انکی بنیادی ضروریات پوری ہوسکیں طلبہ تنظیموں پر پابندی کے خاتمے کو یقینی بنا کر یونین سازی کاحق دلانے کے لئے اداماتے اٹھائے گی۔

بلوچستان، ہسپتال ویران اور ادویات کا فقدان مگر محکمہ صحت نے 7ارب کے فنڈز واپس کر دئیے، وزیر صحت کا معصومانہ اظہار افسو س

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں پسماندگی کے باعث جہاں دیگر شعبے متاثر ہیں وہاں صحت کا شعبہ بھی زبوں حالی کا شکار ہے۔صوبے کے اکثر ہسپتال سہولیات نہ ہونے کے باعث ویران جبکہ ادویات تو تمام ہسپتالوں میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

صوبے کے حقوق کی آواز اٹھانے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سماج شکایت، گلے شکوے اور ناراضگیوں سے اپنے اپنے حصہ کا کردار ادا کرنے سے ٹھیک ہوتے ہیں، خواتین ہمارے سماج کا ایک اہم حصہ ہیں اور اس سماج کی تشکیل اور صوبے کے حقوق کی آواز اٹھانے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ساحلی پٹی کے کمینوٹیز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

گڈانی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کی ہدایت پر سمندری طوفان بائپر جوائے کے ممکنہ اثرات اور ساحلی پٹی کے کمینوٹیز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے آئندہ مالی سال میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے، عمران گچکی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے ترجیحاتی عوامی اسکیمات سے متعلق منعقدہ اجلاس۔