نیشنل پارٹی اور اتحادی ضلع کونسل کیچ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، واجہ ابوالحسن بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  نیشنل پارٹی اور اتحادی ضلع کونسل کیچ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، کیچ قوم پرست سیاست اور جدوجہد کا مرکز ہے۔

بی اے پی کا اجلاس، پارٹی کو فعال مضبوط اور مستحکم بنانے کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلو چستان عوامی پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس پارٹی کو فعال، مضبوط اور مستحکم کر نے کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات میں بلو چستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بلو چستان اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر سر دار محمد صالح بھوتانی کی صدارت میں بلو چستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔

لاپتہ افراد کمیشن کا اجلاس مسئلے کے جلد حل پر زور

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن اجلاس ہوااجلاس میں صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی، رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی، رکن صوبائی اسمبلی نصیر شاہوانی،ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بارکھان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 2افراد جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بار کھان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ لیویز حکام کے مطابق منگل کو بار کھان کے علا قے ہن ندی لنک روڈ پرنصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد مدو شاہیجہ اور سلمان ٹینگیانی جاں بحق ہو گئے ۔

وڈھ نوجوان کے مبینہ اغوا کے خلاف مختلف قبائل کی طرف سے احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

وڈھ: وڈھ نوجوان کے مبینہ اغوا کے خلاف مختلف قبائل کی طرف سے احتجاج قومی شاہراہ 20 گھنٹوں تک بند اغوا کے خلاف وڈھ بازار میں شٹرڈون ہڑتال بھی رہی روڈ کے بندئش سے مسافروں کو شدید پرشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

آئین کی بالا دستی قائم کرنے سے ہی ملکی مسائل حل ہوسکتے ہیں، پی کے میپ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کو تسلیم کرنے میں تمام مسائل کا حل موجود ہے، بااختیارپارلیمنٹ داخلہ وخارجہ پالیسیوں کی تشکیل اور تمام ادارے ملک کے منتخب وزیر اعظم کے ماتحت ہو، انتخابات اور سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بند ہونی چاہیے، 2018کے انتخابات میں بدترین مداخلت کا نتیجہ آج ملک کے 22کروڑ عوام کے سامنے ہیں، غیر جانبدارنہ شفاف انتخابات اور عوام کے حق رائے دہندگی کا احترام کرنا ہوگا، پشتون قومی وحدت (قومی صوبے) کے قیام تک اس پشتون بلوچ دو قومی صوبے کے ہر شعبہ زندگی میں برابری کو تسلیم کرنا ہوگا، برابری ہی کی بنیاد پر ملک اور صوبے کو چلایا جاسکتاہے۔

سمندری طوفان بائپرجائے کے اثرات ظاہر ہونا شروع، اورماڑہ میں آج پھر سمندر بپھر گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

اورماڑہ(ی:  اورماڑہ میں سمندری طوفان بائپرجائے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں پاکستان نیوی کی تعاون سے مقامی ماہیگیروں کی بڑی کشتیوں کو پاک نیوی کے بیس میں محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے، ساحل پر تیز ہوائیں اور سمندر میں شدید طغیانی کے باعث آج پھر سمندر بپھر گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ 16 جون کو پیش کیاجائے گا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ(:  بلو چستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 16جون کو طلب کر لیا گیا۔ گورنر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 16جون سہ پہر چار بجے طلب کر لیا ہے جس میں بلو چستان کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

کوئٹہ شہر کے کاروباری حلقے کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کے کاروبار کو بھرپور تحفظ دیا جائے گا ۔