کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر،مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شکور بلوچ کی جانب سے فورتھ. شیڈول کے خلاف لگائے جانے والے پٹیشن کی آج دوسری سماعت ہوئی۔ کیس کی پیروی ممتاز قانون دان و سینیئر وکیل ایڈوکیٹ جمیل رمضان، ایڈوکیٹ کامران چغتائی اور ان کی ٹیم کر رہے تھے۔
کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کو رواں سال جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی سست روی قبول نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ، نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت دیگر سیاسی اسیران کی رہائی کے لئے سوموار کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے پشتون قوم پرست جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں قائد خزب اختلاف میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں بلوچستان اور عوام کے مفاد کے لئے بات ہوئی ہے،
کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت میٹرک کے ہونے والے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کوئٹہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریوینیو) کوئٹہ،کنٹرولر بلوچستان بورڈ، کوئٹہ کے چار سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، تحصیلداران نائب تحصیلداران اور تمام تمام متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو میٹرک امتحانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات جمہوری عمل کی ایک شاندار مثال ثابت ہوئے۔ یہ الیکشن شفافیت، غیرجانبداری اور عوامی اعتماد کا مظہر تھے، جس پر ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اس سے منسلک تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آزادانہ، منصفانہ اور کامیاب انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا۔اسپیکر نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں اور مختصر عرصے میں بہتر طرزِ حکمرانی، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے قیام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔اسپیکر عبدلخالق خان اچکزئی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، اور انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔تاہم، کچھ سیاسی عناصر جو انتخابات کے نتیجے میں مختلف اسمبلیوں میں پہنچ چکے ہیں،
قلات: قلات میں ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، چار افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے سنگداس قلات کے مقام پر تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کی طرف جانے والی کار گاڑی اور ٹریلر کے مابین خوفناک تصادم ہوا حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا