ماہ صیام، عبادات اور کاروبار کیلئے ایس اوپیز کی تیاری

Posted by & filed under اداریہ.

ملک بھر میں اس وقت لاک ڈاؤن برقرار ہے،معمولات زندگی بالکل محدود ہوکر رہ گئی ہیں جبکہ ماہ صیام میں چند روز باقی رہ گئے ہیں۔اس ماہ مبارک کے دوران نہ صرف عوام کی بڑی تعداد عبادت کیلئے نکلتی ہے بلکہ اس دوران بہت سے چھوٹے کاروبار بھی بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں کیونکہ عوامی ضروریات بڑھ جاتی ہیں۔

ذخیرہ اندوزں کے خلاف گھیراتنگ، وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

Posted by & filed under اداریہ.

ملک بھر میں غذائی اجناس کی مہنگائی کی بڑی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے جس میں بڑے مافیاز ملوث ہوتے ہیں اور کئی دہائیوں سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔ غذائی اجناس کو ذخیرہ کرنے کا بنیادی مقصد بڑے پیمانے پر منافع خوری کرکے عام لوگوں پر مصنوعی مہنگائی مسلط کرنا ہے،یہ عام طور پر دیکھنے کو ملتا ہے کہ ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں منافع خور ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کتنا بامقصد، کیسز کی شرح، عوامی مشکلات

Posted by & filed under اداریہ.

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جس کا بنیادی مقصد کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے مگر باوجود اس کے لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے کیسز کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے مقاصد حاصل نہیں ہورہے اور دن بہ دن کیسز کی شرح میں تیزی آرہی ہے جو کہ ایک تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے قبل اس کے حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں، وفاق سمیت صوبائی حکومتوں کو سختی برتنی ہوگی مگر اس بات کا خاص خیال رکھتے ہوئے کہ عوام فاقہ کشی کا شکار نہ ہوں۔

کوروناکے پھیلاؤ میں کمی، بعض ممالک میں معمولات زندگی بحال

Posted by & filed under اداریہ.

یورپ سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے جبکہ کورونا وائرس سے امریکا اور یورپ کے مختلف ممالک میں ہلاکتیں بھی ہورہی ہیں۔ یورپی ملک ڈنمارک واحد ملک ہے جہاں اسکول کھول دیے گئے ہیں۔ڈنمارک میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے 12 مارچ سے بند تھے جنہیں بدھ کے روز احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیاہے۔رپورٹس کے مطابق اعلان کے باوجود 35 فیصد اسکول ہی کھلے ہیں۔دوسری جانب اٹلی میں بھی کورونا وائرس سے ہزاروں اموات کے بعد لاک ڈاؤن اور پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے۔

جزوی لاک ڈاؤن، ماہ صیام کی آمد، عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں

Posted by & filed under اداریہ.

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جزوی لاک ڈاؤن دو ہفتے تک جاری رہے گا، صوبوں کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وفاق زبردستی نہیں کرے گا جبکہ تعمیراتی صنعت کو کھولنے کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد کنسٹرکشن انڈسٹری سے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے۔ وزیراعظم عمر ان خان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے ایک آرڈیننس لارہے ہیں۔

لاک ڈاؤن محض مسئلہ کا حل نہیں، عوام کیلئے معاش کا بندوبست کیاجائے

Posted by & filed under اداریہ.

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ملکی حالات کا موازنہ کرنا مناسب نہیں کیونکہ ہماری معیشت اور دیگر شعبے اس حوالے سے اتنے مضبوط نہیں کہ مالی نقصانات کو ایک طویل عرصے تک برداشت کرتے ہوئے بحرانی کیفیت پر قابو پالیں۔ کورونا وائرس سے دنیا کے بیشتر ممالک متاثر ہوئے ہیں جہاں انہوں نے صحت کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے وہیں لاک ڈاؤن سے لوگوں کو گھروں میں محدود کرکے رکھا گیا ہے یہاں تک کہ معیشت کا پہیہ بھی جام ہے مگرایسی صنعتوں کو چلایاجارہا ہے جہاں سے روزمرہ کے کام کاج جاری رہ سکیں جبکہ لوگوں کو گھروں کے اندر رہ کر بھی کام کرنے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

لاک ڈاؤن، چھوٹی صنعتوں کی بندش، غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور

Posted by & filed under اداریہ.

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا کا دباؤ بڑھے گا مگر حکومت ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے۔وزیراعظم نے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہیں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے تحفظ کا احساس ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

کوروناوباء، مشکلات،این ایف سی ایوارڈ، وزیراعلیٰ بلوچستان کابہترین مشورہ

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤسے قبل بعض اقدامات اٹھانا انتہائی ضروری تھے مگر بروقت اس پر توجہ نہیں دی گئی خاص کرتفتان پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت تھی جب ہزاروں کی تعداد میں ایران سے لوگوں کی آمد یقینی تھی۔ البتہ اس وقت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، معاون خصوصی وزیراعظم بھی کوئٹہ دورہ پر آئے تھے جبکہ معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا نے تفتان کا بھی دورہ کیا تھا اور تمام تر صورتحال اس وقت واضح تھی جہاں پر صحت کے حوالے سے انتظامات اور ملک کے بہترین ڈاکٹرز اور عملہ کو تعینات کرتے ہوئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرتے ہوئے لوگوں کے ٹیسٹنگ کا عمل پورا کیاجاسکتا تھا جس سے یہ فائدہ ہوتا کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال شاید اس طرح پیدا نہ ہوتی جس کا اب سامنا کرناپڑرہا ہے۔

بلوچستان کانظام صحت، کینسر سے لیکر کورونا تک

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں موجود مسائل سے کوئی انکار نہیں کرسکتا جو ستر سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پسماندگی کا شکار ہے اور یہاں کے لوگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ ملک کا نصف حصہ ہونے کے باوجودیہاں شعبوں کی بہتری کیلئے بڑی سرمایہ کاری کسی بھی حکومت نے نہیں کی، انسانی وسائل کی اہمیت کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے آج تک بلوچستان بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔صحت ایک ایسا شعبہ ہے جس کا تعلق انسانی زندگی سے ہے اور یہی چیز اس کی اہمیت جتانے کے لیے کافی ہے۔

گندم بحران، تبدیلی کی بازگشت،فرانزک آڈٹ رپورٹ کا انتظار

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کو آٹا و چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت کے عہدے سے ہٹا دیا گیاہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف مزید کارروائی چینی و آٹا بحران انکوائری کمیشن کی سفارشات کے بعد ہوگی۔دوسری جانب جہانگیر ترین نے یہ خبر سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ خبر بالکل بھی درست نہیں۔