مزن ھوریں اولی ءُُ دومی جنگ ءَ بازیں ملکانی درائیں استی ءُُ نیستی ھلاس بوت اَنت ۔ہما ملک کہ اے جنگ ءَ سرجم ءَ برباد ءُُ گاری ءِ سیمسراں سر کرتگ اَت اے ملکانی اوں ھیال ہمیش اَت کہ اے ملک دوبر سر چست نہ بنت ہمے ملکانی تہا چہ یک ملکے جاپان اوں گون
Posts By: اداریہ
پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ملتوی نہ کریں
اس وقت بعض لوگوں کو شدید حیرانگی ہوئی کہ حزب اختلاف کے رہنماء مولانا عبدالواسع کا یہ مطالبہ ایک بار پھر سامنے آیا کہ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات جو اگلے چند دنوں میں شروع ہورہے ہیں ان کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کیا جائے ۔ انہوں نے وجہ یہ بتائی کہ کوئٹہ شہر کے چند ایک طلباء جوشاید مولانا واسع کے قریبی لوگ ہیں، ایم اے کے امتحانات دے رہے ہیں ۔
ریل کے سفر کو زیادہ محفوظ بنائیں
گزشتہ سے پیوستہ روز کراچی کے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ فرید ایکسپریس ٹرین لانڈھی اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی زکریا ایکسپریس ٹرین اس سے ٹکرا گئی جس میں 22افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوئے۔ اس خوفناک حادثہ میں پانچ مسافر بوگیاں تباہ ہوگئیں ۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں بعض مریضوں کی حالت خراب بتائی جاتی ہے ۔
بلوچستان ‘ مکمل طورپر ایک کچی آباد ی
حکمرانوں نے بلوچستان کو حقیقتاً ایک بڑی کچی آبادی میں تبدیل کردیا ہے گندگی کے ڈھیر ہر شہر اور ہر قصبے میں نظرآتے ہیں تقریباً ہر شہر میں شہری نظام زندگی مفلوج نظر آتی ہے ۔ شایدہی کسی ایک سڑک یا گلی میں کوئی خاکروب یا اہلکار کچرہ اٹھاتے نظر آتا ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ خاکروب حضرات کو طاقتور عناصر نے بھرتی کرایا ہے اور ان کاکام صرف اور صرف سرکاری خزانے سے تنخواہیں وصول کرنا ہے
پرانے جہاز میں دھماکہ اور ہلاکتیں
گڈانی میں پرانے جہاز توڑنے کے یارڈ میں ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوگیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس میں آخری اطلاعات آنے تک بیس مزدور ہلاک ہوچکے تھے اور پچاس سے زیادہ زخمی ۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ادھر مقامی لوگوں کے مطابق اس جہا ز پر 200مزدور کام کررہے تھے جن میں سے بعض لا پتہ ہیں۔
کے پی کے کیلئے غلط پیغام
صوابی انٹر چینج بند کرکے وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے کے پی کے عوام کو ایک غلط پیغام دیا کہ نہ صرف سڑک کو بند کیا گیا بلکہ احتجاج کرنے والوں پر مسلسل شیلنگ کی گئی جس کی زد میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی آئے ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص شیل لگنے سے ہلاک ہوگیا اور کئی لوگ زخمی ہوگئے ۔ ظاہر ہے کہ یہ فیصلہ وزیر داخلہ اور شریف برادران نے کیا ۔
سیاسی بحران اور سپریم کورٹ
ملک کے اندر سیاسی بحران وقتی طورپر موخر ہوگیا ہے تحریک انصاف نے اپنا احتجاج ملتوی کردیا خصوصاً سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کہ عدالت عالیہ خود کمیشن بنائے گی جو خودمختار ہوگی اور اس کے فیصلے کو سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھا جائے گا اور سب پر لازم ہوگا کہ وہ اس فیصلے کو تسلیم کریں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے تمام فریقوں سے یہ پوچھا تھا کہ وہ اس فیصلے کو تسلیم کریں گے تو سب نے حامی بھری۔
جعلی ادویات کے خلاف مہم
حکومتی حلقوں نے روزنامہ’’ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس‘‘ میں جعلی ادویات کی عام فروخت کے خلاف خبریں چھپنے کے بعد ایک آدھ دن مہم چلائی اور درجنوں میڈیکل اسٹورز کو سیل کردیا جہاں سے جعلی ادویات یا زائد المیعاد ادویات برآمد ہوئی تھیں ۔ چند دن کے بعد اس مہم کی رفتار جان بوجھ کر سست کردی گئی یا حکومتی اہلکاروں پر ڈرگ مافیا حاوی ہوگیا ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا ۔
فاٹا اصلاحات کی مخالفت
وفاقی حکومت نے ایک کمیشن بنایا تھا جس کی سربراہی سرتاج عزیز نے کی تھی اس میں دیگر حضرات کے علاوہ وفاقی وزیر جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ بھی تھے ، کمیشن نے دیگر باتوں کے علاوہ حکومت سے یہ جائز سفارش کی تھی کہ فاٹا کو صوبہ پختونخواء میں شامل کیا جائے ۔ اس فیصلے کی ملک بھرمیں جمہوریت پسند لوگوں اور اداروں نے تعریف کی تھی
گوادر پورٹ اور ایشیائی ترقیاتی بنک
گوادر مستقبل کا عظیم الشان بندر گاہ بن رہا ہے ۔ غالباً یہ خطے کی سب سے بڑی بندر گاہ ہوگی جس سے پورے خطے کو فائدہ حاصل ہوگا۔ پاکستانی حکمرانوں اور پالیسی سازوں کے پاس وہ وژن نہیں ہے جو وہ مستقبل کے گوادر کو ابھی سے دیکھ سکیں ۔ گوادر اتنی بڑی بندر گاہ ہوگی جو موجود ہ چاہ بہار کی بندر گاہ کو ایک ذیلی پورٹ کے طورپر استعمال کرے گی ۔ ہمارا یہ خیال ہے کہ اگر حکومت اس کا انتظام بلوچستان کی حکومت کے حوالے کرے اور بین الاقوامی تجارت پر ناروا پابندیاں عائد نہ کرتا جائے تو گوادر دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا اور پورے خطے کی قسمت بدلنے میں اہم ترین کردار ادا کرے گا ۔