پاک امریکہ تعلقات، خطے میں بہتری کیلئے اہم پیشرفت

Posted by & filed under اداریہ.

وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ امریکی صدارت نے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار دیکھ رہا ہوں۔ دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو ضرور جاؤں گا۔

ڈی آئی خان خود کش حملہ،سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائیاں

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کے حدود میں کوٹلہ سیداں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات ایف آر پی پولیس کے دو اہلکاراموقع پر ہی شہید ہوگئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا، اس دوران دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ شہید اہلکاروں کے رشتہ دار او دیگر عام مریض بھی موجود تھے کہ اس دوران ہسپتال کے ٹراما سنٹر کے باہر خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے ہر طرف تباہی مچ گئی۔

گرین بس، فنڈز کا جلد اجراء کیاجائے

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور اس سلسلے میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کو 31 جولائی تک حتمی شکل دینے کے لیے ایک اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایات کی روشنی میں روشن بلوچستان، گرین ٹریکٹر اسکیم، گرین بس جیسے اہم منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزراء محکموں کو دیکھیں، گرفتاریوں کی پیشنگوئی نہ کریں

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں اس وقت سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماؤں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں خاص کر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں راناثناء اللہ اور شاہد خاقان عباسی کی حالیہ گرفتاری کے بعد سیاسی ماحول زیادہ گرم ہوگیا ہے، اس سے قبل میاں محمد نواز شریف، حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری اور سزاعمل میں آئی ہے۔

سی پیک کے 70ہزار روزگار،بلوچستان نظرانداز نہیں ہوگا

Posted by & filed under اداریہ.

خوش فہمی اور حقائق کے درمیان تمیز رکھنا انتہائی ضروری ہے، ملک کی ستر سالہ تاریخ میں شاید ہی کوئی ایک حکمران ایسا گزرا ہو جس نے اپنے دور میں ہونے والی غلطیوں اور ناانصافیوں کا اعتراف کیا ہو بلکہ ان کی زبان سے ہمیشہ اپنے دور کی خوشحالی کی مثالیں ہی دی جاتی رہی ہیں یہ بات الگ ہے کہ آج ملک کا دیوالیہ ہوکر رہ گیا ہے اور یہ ایک دن میں نہیں ہوا۔

ڈیگاری سانحہ،کان کنوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے

Posted by & filed under اداریہ.

کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں پھنس جانے والے دس کان کنوں میں سے صرف ایک بچ سکا۔مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر بروقت موثرکارروائی کی جاتی تو شاید زیادہ کان کن بچ سکتے تھے۔یہ کان کن اس علاقے میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کی کوئلہ کان میں گزشتہ اتوار کو 11بجے پھنس گئے تھے۔ کان کن چار ہزار فٹ گہرائی میں کام کررہے تھے۔

اساتذہ طرز احتجاج پر نظر ثانی کریں

Posted by & filed under اداریہ.

حکومت بلوچستان نے صوبہ میں محکمہ تعلیم میں اصلاحات اور بہتری کیلئے تعلیمی ایکٹ 2018 متعارف کرانے کافیصلہ کیا تھا جس میں سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے ہڑتال، احتجاج، بائیکاٹ کرنے والوں کو ایک سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اساتذہ کو اکسانے اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کو 6ماہ قید 3لاکھ روپے جرمانہ ہوگا یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی لاگو ہوسکتی ہیں۔

ریکوڈک کیس جرمانہ، ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات

Posted by & filed under اداریہ.

ریکوڈک کیس میں پاکستان کو جرمانے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کمیشن بنانے کی ہدایت کردی۔ کمیشن تحقیقات کرے گا یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی اور پاکستان کو جرمانہ کیوں ہوا، کمیشن ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا تعین بھی کرے گا۔

جج ارشد کا معاملہ،اعلیٰ عدلیہ پر سب کی نظریں

Posted by & filed under اداریہ.

جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور ان کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کو ہونے والی سزا کا معاملہ نیا رخ اختیار کرتا جارہا ہے جہاں اس پر مسلم لیگ ن سیاست کررہی ہے وہیں ارشد ملک کے سنائے گئے فیصلے اور مبینہ ویڈیو پر بھی بحث جاری ہے۔ مگر یہ معاملہ سیاست سے آگے قانونی تقاضوں کاہے جسے انتہائی باریک بینی سے دیکھاجاناچائیے کیونکہ کسی بھی معاشرے میں عدلیہ کا کردار انتہائی اہم ہے جسے سیاست سے بالائے طاق رکھ کر دیکھا جاتا ہے۔