بلوچستان میں عموماََ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ بیشتر منصوبے تاخیر کا شکار ہیں یا تو پھر ان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اسی وجہ سے عوامی نوعیت کا کوئی منصوبہ اپنی مقررہ مدت میں پورا نہیں ہوتا، گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران پی ایس ڈی پی پر خاص غور کیا گیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ عرصہ دراز سے جاری تاخیر کے شکار منصوبوں کے لیے رقم کی اجراء نہیں ہوگی ۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ان کی جگہ لینے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جہاں دیگر اہم باتوں کی جانب اشارہ کیا، وہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ از خود نوٹس کا استعمال صرف اس صورت میں کریں گے جب کوئی صورت نہیں ہوگی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چینی کمپنی چائنا کنٹرکشن اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے پاکستان میں ڈائریکٹر مسٹر جاؤ فان نے ملاقات کی جس میں سی پیک کے تناظر میں بلوچستان میں تعمیرات، بنیادی ڈھانچہ، مواصلات اور صنعتی شعبہ میں شراکت داری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو سیکریٹری محکمہ خوراک وفوڈ سیکیورٹی نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی، سیکرٹری خوراک نے وزیراعلیٰ کو صوبے کے مختلف اضلاع کے گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر، گوداموں میں ویٹ مینجمنٹ سسٹم کے قیام اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فعالی سمیت دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحدی علاقے چمن میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔
بلوچستان میں خشک سالی کی وجہ سے قحط پڑگیا ہے، 90 فیصد علاقے متاثر ہونے کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد مشترکہ طور پر منظور کی گئی تھی جس میں یہ زور دیا گیا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرامدادی کاموں کا آغاز کیاجائے۔
بلوچستان میں ڈاکٹروں کی اغواء کاری کا تاثر صوبہ کیلئے انتہائی تشویشناک ہے، ملک کے دیگر حصوں میں اب یہ بحث ہورہی ہے کہ بلوچستان ڈاکٹروں کے لئے غیر محفوظ صوبہ بن گیاہے۔مسلسل اغوا ء اور قتل کی وارداتوں کے بعد 100 سے زائد ڈاکٹر صوبہ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
بلوچستان میں تعلیمی شرح کم ہونے کی وجہ ضلعی سطح پر تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے ۔گزشتہ روز بلوچستان کابینہ نے محکمہ تعلیم میں 9سے 15گریڈ کے ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کی پالیسی میں ترمیم اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی کی اصولی منظوری دی۔
بلوچستان میں پیش ہونے والے بجٹ ہمیشہ خسارے کا ہوتے ہیں جن میں ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے، گزشتہ حکومت کے دوران ہر سال تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اربوں روپے رکھے گئے۔
پاک ایران برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا انتہائی ضروری ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ تعلقات صرف سرکاری سطح پر محدود نہیں رہنے چائیں بلکہ ان کو وسعت دی جائے تاکہ دو طرفہ تجارت اور آمد و رفت میں اضافہ ہو۔ اس مقصد کے لئے ہم نے ہمیشہ ایران ‘ پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کی حمایت کی اور یہ مطالبہ کیا کہ اس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔