عیدمنانے کامسئلہ،امت مسلمہ کی ذمہ داریاں

Posted by & filed under اداریہ.

خیبر پختونخوا کی صوبائی دارالحکومت پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت علمائے کرام کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے علما ء کرام کی متفقہ رائے سے عید کا اعلان کر دیا۔

صوبہ میں تعلیم کے ساتھ ماحول پر توجہ دی جائے

Posted by & filed under اداریہ.

صوبائی حکومت نے تعلیم کے حوالے سے اچھے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے صوبہ میں تعلیم میں بہتری کے امکانات روشن ہونگے کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان میں صرف تعلیم کے لئے خطیر رقم مختص کی جارہی ہے مگر نتائج کچھ برآمد نہیں ہورہے حالانکہ نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت تعلیمی ماحول پیدا کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں میں کردار ادا کررہے ہیں مگر یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی ماحول پیدا کرنے کیلئے مہم چلائے۔

مہنگائی اور غربت کی شرح میں اضافہ

Posted by & filed under اداریہ.

غربت اور مہنگائی میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے, بیروزگاری کی شرح چند برسوں میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، روزگار کے مواقع اور سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں سمیت کوئی اچھی خبر بھی سامنے نہیں آرہی۔

افغانستان میں فریقین کے بغیرمذاکرات کی کامیابی ممکن نہیں

Posted by & filed under اداریہ.

افغانستان کے مسئلے پر اول روز سے یہی زور دیا جارہا ہے کہ صرف بات چیت ہی سے اس کو حل کیا جاسکتا ہے مگر طاقت کے بے جا استعمال نے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کو دہشت گردی کی لپیٹ میں لے لیا اور اس طرح امریکہ اور اس کے اتحادی جو اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے اس میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔حالیہ مذاکرات کے حوالے سے بھی بہت سی آراء سامنے آرہی ہیں مگر فی الوقت یہ کہنا کہ روس میں ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں۔

قانون کی بالادستی ہی مسائل کا حل ہے

Posted by & filed under اداریہ.

کوئٹہ پاکستان کا منفرد شہر ہے جہاں پر قانون کی خلاف ورزی کو شان اور فخر کے طورپرلیا جا تا ہے قانون کی خلاف ورزی پر بعض لوگ خوش ہوتے ہیں وجہ اس کی جاہلیت ہے۔قانون کی خلاف ورزی کوئی اچھی بات نہیں ہے اس لئے شہر میں ٹریفک کی بے ہنگم چال جاری رہتی ہے۔

کچھی کینال سمیت دیگر منصوبوں کابھی جائزہ لیاجائے

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ کچھی کینال کے فنڈز کے غلط استعمال کی رپورٹ ایف آئی اے کو دی گئی ہے،ملزمان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔دیکھا جائے تو کچھی کینال منصوبے کے متعلق بارہا نشاندہی کی گئی ہے کہ اس اہم پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے مگر اس پرسابقہ صوبائی حکومتوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

بلوچستان میں ڈیمز کی جلد تعمیر ضروری

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں رواں برس اچھی بارشیں ہوئیں البتہ نقصانات بھی زیادہ ہوئے مگر قحط سے متاثرہ علاقوں میں ان بارشوں سے زمینداروں کی معاشی زندگی میں ایک اچھی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے لیکن یہ مستقل بنیادوں پر بلوچستان کیلئے اس وقت بڑی خوشخبری ہوتی جب بلوچستان میں بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیمزہوتے۔

بلوچستان بجٹ، اہم شعبوں پر توجہ دینی کی ضرورت

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے نئے بجٹ پرسب کی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ اس بار کن اسکیموں کو زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ یہ بات تو واضح ہے کہ بلوچستان کا بجٹ خسارے کارہا ہے جس میں غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے زیادہ رقوم مختص کی گئیں۔ اب بھی پی ایس ڈی پی پر بہت زیادہ شور شرابہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اگر مجموعی طور پر حکومت اور اپوزیشن ملکر بجٹ تیار کریں تو یقینا ماضی کی نسبت کم خسارے کا بجٹ پیش کیاجاسکتا ہے۔

کوئٹہ ترقیاتی پیکج، سریاب کو ترجیح دی جائے

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ پیکج کے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کوئٹہ شہر کو کھولنے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا منصوبہ ہے۔

پاک بھارت وزراء خارجہ ملاقات

Posted by & filed under اداریہ.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بشکیک میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے ساتھ غیر رسمی بات چیت ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں وزراء خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سالانہ اجلاس کے لیے اس وقت کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں موجود ہیں۔