
نگران حکومت نے ملک میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریوں اور پولیس کے سربراہان کو تبدیل کر دیا ہے۔
نگران حکومت نے ملک میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریوں اور پولیس کے سربراہان کو تبدیل کر دیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اس بات اظہارانہوں نے ایک کارنر میٹنگ میں کیا۔ ادھر نون لیگ کی طرف سے بھی چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان سامنے آیا ۔ راولپنڈی میں چوہدری نثار نے مقامی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے کیونکہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دئیے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں اور اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض ہو گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں اور اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض ہو گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلاؤالدین مری نے گزشتہ روز حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری کابینہ مختصر اور غیر سیاسی ہو گی، میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق ہے۔
روزنامہ آزادی کوئٹہ نے اپنی اشاعت کے 18سال مکمل کرلئے۔ صوبے اور عوام کی خدمت میں روزنامہ آزادی پیش پیش رہا ہے۔اس کا سب سے بڑا مطمع نظر عوامی حقوق کی حفاظت کرنا ہے اور اس کے لیے حکومت اور دوسرے اداروں کو روکنا ہے کہ وہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
پاکستان کے عدالت عظمیٰ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے اور اْنھیں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی اجازت دی ہے۔عدالت عظمیٰ نے سابق فوجی صدر کو 13 جون کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری برانچ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپے نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو متنازع قرار دیتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو مشاورت میں نہیں لیا اس لئے حکومتی ممبران پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہیں کریں گے ۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے حلقوں کے ریٹرننگ افسران سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ غیر مسلموں اور خواتین کیلئے مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر عام انتخابات کیلئے امیدواروں سیاس ماہ کی آٹھ تاریخ تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔