سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالت یہ محسوس کرتی ہے کہ ہزارہ قبیلے کی نسل کشی ہو رہی ہے جس پر عدالت کو اس معاملے کا ازخود نوٹس لینا پڑا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہزارہ قبیلے کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سابق وزرائے اعلیٰ کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوششوں کے جوابات غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی ٹیوب ویلوں کو بند کیا جائے، پانی کا بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، پانی کی قیمت مقرر کرنے پر بھی غور کیا جائے۔
بلوچستان میں ان دنوں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے منعقد کئے جارہے ہیں دوسری طرف اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک نئی سیاسی جماعت بلوچستان کی سطح پر بنائی گئی ہے جن کا تعلق وفاقی جماعتوں سے ہے۔
بلوچستان کے تمام بڑے شہروں میں لیویز کی جگہ پولیس کی تعیناتی کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ اس سے قبل بھی لیویز فورسز کو ختم کیا گیا تھا مگر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان لیویز کو دوبارہ بحال کردیاجس کی بلوچستان کے عوام نے تحسین کی۔
ان دنوں نظریاتی سیاست کی باتیں عروج پر ہیں جب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تب سے وہ نظریاتی سیاست کی باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اب نظریاتی سیاست کررہے ہیں۔ اسی بیانیہ کو لیکر تمام حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ ی ہے۔
گزشتہ روزاسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر تھا کہ اُن کی پارٹی میں اختلافِ رائے کو سنا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی ان پر طعنہ زنی میں مصروف ہیں لیکن انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار نہیں کررہے۔نواز شریف کو بارہاکہا کہ اداروں کے خلاف باتیں نہ کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں تقریر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہی دہشت گردی کا خاتمہ ہے کہ ہزارہ برادری کے لوگ مارے جا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہم شہیدوں کی سیاست کرتے ہیں لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری سیاست کی بنیاد شہدا کے خون سے وفا ہے۔
پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل ڈاکٹر محمد معین مرستیال کاکہنا ہے کہ اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ جب بھی پڑوسی ممالک پاکستان اور افغانستان کے مابین معاملات امن اور صلح کی جانب بڑھتے ہیں تو بعض قوتیں اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی ہیں جس کا بنیادی مقصد کابل اور اسلام آباد کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کا عمل رواں ماہ مکمل کر لیں گے۔قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے پاکستان کے تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں پرعزم ہیں۔