عمران خان سے توقعات، تبدیلی آئے گی؟

Posted by & filed under اداریہ.

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا، وفاق میں بننے والی پی ٹی آئی کی حکومت سے پاکستانی عوام کی بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں. عمران خان بین الاقوامی سطح پر ایک معروف شخصیت ہیں جنہیں بطورکرکٹر بے پناہ شہرت ملی۔ اسی شہرت کے بل بوتے پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد1996میں وہ سیاست میں در آئے ۔ 2013 ء میں ن لیگ کی حکومت کے خلاف طویل احتجاجی دھرنے دیئے ۔ 

بلوچستان کے مسائل ، رکاوٹ کون؟

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ہمیں تمام شہداء کو ایک آنکھ سے دیکھنا چاہئے ، بلوچستان کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے یہاں کے صحافیوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر جام شہادت نوش کی جنہیں کبھی نہیں بھلایاجاسکتا۔ 

حکومت سازی کاپہلامرحلہ

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس میں پیر کو قومی اسمبلی کے علاوہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے نومنتخب ارکان پارلیمان نے حلف اٹھایا ۔

6نکات، بلوچستان اورمرکزمیں فاصلے

Posted by & filed under اداریہ.

2000ء کے دوران بلوچستان کے حالات کروٹ بدل رہے تھے ۔ 2002ء میں جب جنرل (ر) پرویز مشرف نے انتخابات کرائے ،ق لیگ کی حکومت بنی ، بلوچستان میں سیاسی صف بندی کا آغاز ہوا، پرویزمشرف نے حسب روایت بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر معافی مانگی اور بلوچستان کی ترقی کے سنہرے خواب یہاں کے عوام کو دکھائے مگر بلوچستان کی بلوچ قوم پرست سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے ساحل وسائل پر حق حاکمیت کا مطالبہ کیا۔ 

لالہ صدیق بلوچ کی 79ویں سالگرہ

Posted by & filed under اداریہ.

نڈر،بیباک ،دوٹوک مؤقف رکھنے والے، کسی بھی مصلحت پسندی سے بالاترشخصیت لالہ صدیق بلوچ سے کون واقف نہیں۔ان کی ذات گرامی، ہر دلعزیز شخصیت اور اپنے کام سے لگن کی بنیاد پر ان کے نام سے ملک کے سیاسی،صحافتی اور دیگرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بخوبی آگاہ ہیں۔ 

انتخابی نتائج کے خلاف اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر پانچ جماعتوں پر مشتمل اتحاد کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ان انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا اورپارلیمانی انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ۔

سانحہ 8 اگست، ہم بھلا نہیں پائینگے

Posted by & filed under اداریہ.

8 اگست 2016ء کو بلوچستان بار کونسل کے صدر ایڈووکیٹ بلال کانسی جب گھر سے نکلے تو منو جان روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ لایاگیا ۔