بلوچستان کی سابقہ تمام حکومتوں نے اقتدارحاصل کرنے سے قبل صوبہ کی پسماندگی کا رونا رویا مگر کرسی پر براجمان ہوتے ہی بلوچستان کے حقیقی مسائل کو بھول گئے ،سیاسی وفاداریاں تبدیل کیں اور عوام کو بھول کراپنے اتحادیوں کو خوش کرنے کیلئے ہر جتن کیے تاکہ ان کی حکومتی مدت پوری ہو۔
ترکی کا نیا آئین نافذ ہونے جا رہا ہے جس کے تحت صدر کو زیادہ اختیارات حاصل ہو جائیں گے جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے جمہوریت کمزور ہو گی۔صدارتی انتخابات کے علاوہ ترکی میں پارلیمانی انتخابات بھی ہوئے۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے کوئی بات چیت نہیں چل رہی اور اگر مجھے اقتدار عزیز ہوتا معافی مانگ لیتا اور تھوکا ہوا چاٹ لیتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ آج سے دس دن پہلے غلط خبر بنی اس میں کوئی حوالہ نہیں تھا کہ میں نے یہ بات کہاں کی؟
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کی زیرصدارت نگران کابینہ کا پہلا اجلاس جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں آئندہ انتخابات کے انعقاد، صوبے میں امن وامان کی صورتحال سمیت کوئٹہ اور گوادر میں پانی کی قلت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے۔
سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے دوران مہاجرین کی بڑی تعداد نے پاکستان کا رخ کیا ،خاص کر ان کی بڑی تعداد نے بلوچستان میں ڈھیرے ڈالے ۔جنگ کے خاتمے کے بعد مہاجرین کی واپسی کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا اسی طرح نائن الیون کے بعد ایک بار پھر افغانستان کے حالات انتہائی مخدوش ہوئے تو ایک بارپھر مہاجرین نے بلوچستان کارخ کیا ۔
نگران حکومت کا دعوی ٰہے کہ اس کی کابینہ مکمل طور پر غیر جانبدار شخصیات پر مشتمل ہے اور ان میں سے کسی کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ موجودہ حکومت اپنے مینڈ یٹ کے مطابق پر امن ماحول میں شفاف انتخابی عمل کو ہر صورت یقینی بنائے گی ۔ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال اور اپنی خواہش کے مطابق اپنے نمائندوں کا انتخاب عوام کا بنیادی حق ہے جس کی ضمانت آئین میں بھی دی گئی ہے ۔
نگران حکومت نے ملک میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریوں اور پولیس کے سربراہان کو تبدیل کر دیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اس بات اظہارانہوں نے ایک کارنر میٹنگ میں کیا۔ ادھر نون لیگ کی طرف سے بھی چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان سامنے آیا ۔ راولپنڈی میں چوہدری نثار نے مقامی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے کیونکہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دئیے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں اور اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض ہو گیا ہے۔