باجوڑ خودکش حملہ،سیاسی ومعاشی عدم استحکام پیداکرنے کی سازش!

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے علاقے باجوڑ میں جے یوآئی(ف) کی کارنرمیٹنگ کے دوران دہشتگردانہ حملہ ہواجس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا۔ دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے۔

بلوچستان کی محرومی کے ذمہ دار قوم پرست بھی ہیں!

Posted by & filed under انٹرویو.

بلوچستان کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں حل کرنے کے لیے ایک طویل عرصہ چاہئے۔ صرف ایک حکومت آکر بلوچستان میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لاسکتی، بلوچستان کو خوشحالی اور معاشی ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ایک مکمل معاشی پلان اور اس کا تسلسل یقینی ہوناچاہئے لیکن بدقسمتی سے ہر نئی حکومت بلوچستان کی محرومیوں، پسماندگی سمیت سیاسی مسائل حل کرنے کے حوالے سے بڑے دعوے کرتی ہے ۔

ملک میں معاشی بحران، کرپشن اوربدعنوانی بڑی وجہ!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں معاشی مسائل کی ایک بڑی وجہ کرپشن اور بدعنوانی ہے جس کی وجہ سے بہت سارے قومی محکمے تباہ ہوکر رہ گئے ہیں، بڑے آفیسران سے لے کر نچلی سطح کے ملازمین تک ریکارڈ کرپشن کرتے آرہے ہیں مگر افسوس کہ اب تک بڑے اسکینڈلز میں ملوث اہم شخصیات کو قانون کی گرفت میں نہیں لایاگیا اس کی ایک بڑی وجہ سیاسی سرپرستی بھی ہے ۔

نگراں حکومت کاقیام،عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں نگراں حکومت کے قیام اور سیٹ اپ پر کونسی شخصیات آئینگی ان دنوں سب سے زیادہ زیر بحث موضوع یہی ہے مگر اس کے ساتھ جڑے دیگر مسائل بھی موجود ہیں کہ نگراں حکومت جسے الیکشن کرانے ہیں اور جاری منصوبوں کی نگرانی کرتے ہوئے ان کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے ،خود سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرنا ہے اس حوالے سے بھی بھازخبریں گردش کررہی تھیں۔

بلوچستان میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی، ہائیکورٹ نے بھرتیاں روک دیں!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی ابتر صورتحال سب کے سامنے ہے ۔ دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سرکاری تعلیمی اداروں خاص کر اسکولوں میں کوئی سہولت موجود نہیں یہاں تک کہ اساتذہ تک دستیاب نہیں ہیں۔ اگراساتذہ بھرتی بھی ہوئے ہیں تو وہ ڈیوٹی نہیں دیتے جس کی وجہ سے لاکھوں بچے اسکولوںسے باہر ہیں۔

عام انتخابات، جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کاکردار!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں ا ور نگراں سیٹ اپ کے حولے سے سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں، عام انتخابات اپنی آئینی مدت میں ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ ملک میں جمہوری تسلسل جاری رہ سکے۔ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتیں آئندہ عام انتخابات کے لیے مکمل تیار دکھائی دی رہی ہیں اور اس حوالے سے نگراں سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری ہے۔

سائفرڈرامہ، اعظم خان کا اعترافی بیان، چیئرمین پی ٹی آئی تنہاء

Posted by & filed under اداریہ.

پی ٹی آئی چیئرمین نے جس طرح سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کے ذریعے اپنی سیاست کو چمکانے کی کوشش کی اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے قومی مفادات کو داؤ پر لگایاجبکہ دوست ممالک سمیت عالمی سطح پر بھی تعلقات خراب کئے۔

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی تگ ودو،اشرافیہ اپنے مراعات سے دستبردار ہوجائے

Posted by & filed under اداریہ.

آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں کام شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد معاشی اہداف حاصل کرنا ہے تاکہ مستقبل میں معاشی مسائل پیدا نہ ہوسکیں جس طرح ماضی میں قرض تو لیے گئے مگر وہ معاشی اہداف حاصل نہ کئے گئے جو کرنے چاہئیں تھے ۔

بجلی بم، پانی کی عدم فراہمی، عوام کو ریلیف فراہم کرناوفاق کی ذمہ داری ہے!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں اس وقت بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے گھریلو صارفین سے لیکر کمرشل صارفین تک سبھی مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی متعلقہ محکموں کی جانب سے فراہم نہیں کی جاتی مگر بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کیاجاتا ہے جس کا بوجھ اب کاروباری طبقہ ہو یا پھر عوام کوئی اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔ شدیدگرمی کے موسم میں عوام بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ان کا شکوہ یہی ہے کہ بھاری بھرکم بجلی کے بل ہمیں تھما دیئے جاتے ہیں مگر بجلی فراہم نہیں کی جاتی اور اوپر سے بجلی مہنگی ہوتی جارہی ہے۔