نظام میںخامیاں،ملکی معیشت کی تنزلی کی وجہ!

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان ڈیفالٹ سے تو بچ گیا اب ملک میں معاشی سرگر میاں تیز کرنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ملکی معیشت بہتر ہوسکے مگر اس کے لیے مستقل معاشی پالیسیاں اور کرپشن، بدعنوانی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے… Read more »

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا اچھاموقع، سیاسی جماعتوں کا کلیدی کردار

Posted by & filed under اداریہ.

آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں کام شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد معاشی اہداف حاصل کرنا ہے تاکہ مستقبل میں معاشی مسائل پیدا نہ ہوسکیں جس طرح ماضی میں قرض تو لیے گئے مگر وہ معاشی اہداف حاصل نہ کئے گئے۔

کوئٹہ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، گرین بس سروس کاآغاز

Posted by & filed under اداریہ.

کوئٹہ کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب شاہراہوں پر گرین بس سروس چلے گی جس کا اعلان گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کیا تھا۔ یہ انتہائی خوش آئند عمل ہے گزشتہ کئی برسوں سے عوامی حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیاجارہا تھا کہ انہیں سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں جس طرح دیگرصوبوں کی بڑی شہروں میں بس سروسز صوبائی حکومت کی سطح پر چل رہی ہیں۔بہرحال دیرآید درست آید کیونکہ کوئٹہ میں کوئی سہولت شہریوں کے لیے دستیاب نہیں اور جو لوکل بسیں ہیں ان کی حالت انتہائی خستہ ہے جس سے خواتین، بزرگ، اسٹوڈنٹس سب کو پریشانی کا سامنا کرناپڑتا ہے کوئی مستقل اسٹاف بھی بسوں کانہیں،انتہائی اذیت کے ساتھ شہری لوکل بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

نئے صوبوں کی تشکیل ایک نیاتنازعہ کھڑا کرے گا؟

Posted by & filed under اداریہ.

نئے صوبے بنانے کا بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کر دیا گیا، اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں اور اپوزیشن اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں نئے صوبے بنانے پر مشاورت کی گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رانا محمود الحسن نے سرائیکی اور سینیٹر محمد صابر شاہ نے جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق بل کمیٹی میں پیش کیا جس کے بعد نئے صوبوں کے قیام پر مزید مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ صوبوں سے تجاویز لی جائیں گی۔اجلاس میں شریک پی پی کے سینیٹر اور معروف قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بھارت میں انتظامی اکائیاں بنتی ہیں تو آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن پاکستان میں صوبوں کے معاملے پر آئینی ترمیم ضروری ہے، یہ کام جذبات کا نہیں ہے کیونکہ قانون جذبات نہیں دیکھتا، قانون اندھا ہوتا ہے۔

کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں اضافہ، قمبرانی روڈ سانحہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کانوٹس

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں گزشتہ کئی ماہ سے بدامنی، چوری، ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں جس کے خلاف سیاسی، مذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج بھی کیاجارہا ہے۔

پولیوسے پاک پاکستان ، تمام مکاتب فکر کاکردار انتہائی اہم !

Posted by & filed under اداریہ.

پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری کاشکار کرتا ہے، ہر سال پولیومہم اس بنیاد پر شروع کی جاتی ہے کہ پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ہوسکے دنیا بھر میں پاکستان ، نائجیریا اور افغانستان اس وقت پولیو جیسے موذی مرض کے ریڈار پر ہیں مگر پولیو مہم چلانے والے اور اس کی ٹیمیں مہم کے دوران ملک بھر کے کونے پر پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں

شدیدگرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام سڑکوں پر، حکومتی جماعتوں کیلئے مسائل

Posted by & filed under اداریہ.

موسم گرما کے دوران ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے شدید گرمی میں لوگ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہوتے ہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے خاص کرخواتین کا جینا دوبھر ہوجاتا ہے گھر کے کام بری طرح متاثر ہوتے ہیں،مزدور طبقہ رات بھر جاگ کر صبح مزدوری کے لئے نکلتا ہے یہ ایک انسانی المیہ ہے جبکہ کاروبار بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھپ ہوکر رہ جاتاہے۔

بلوچستان کی ترقی مقامی حکومتوں کی مضبوطی سے ممکن ہے

Posted by & filed under اداریہ.

جمہوری معاشروں میں مضبوط حکمرانی کے لیے مقامی نظام حکومت بنیادی حیثیت رکھتی ہے، سیاسی قیادتیں آمریت پر تنقید تو بہت کرتی ہیں، لیکن وہ اپنی اپنی حکومت کے دور میں مقامی جمہوری حکومتوں کا نظام نہیں دے سکیں۔

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن

Posted by & filed under اداریہ.

آئی ایم ایف معاہدے سے ملکی معیشت کو بڑا سہارا مل گیا ہے اور اب اس کے اثرات مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔