|

وقتِ اشاعت :   52 minutes پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی متحرک اور دوراندیش قیادت میں صوبائی حکومت شعبہ صحافت کے استحکام، صحافیوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو مؤثر انداز میں یقینی بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کو جمہوری ڈھانچے کا بنیادی ستون تصور کرتے ہوئے اسے مضبوط،

ذمہ دار اور باوقار بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی انتہائی دشوار اور حساس حالات میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور یہی عزم انہیں نمایاں بناتا ہے

انہوں نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بلوچستان کے چالیس سے زائد صحافی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جن کی قربانیاں تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کو عملی ترجیح دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات کی بنیاد رکھی ہے انہی کی رہنمائی میں جرنلسٹ ویلفیئر اینڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی میں نمایاں اضافہ کیا گیا تاکہ صحافی برادری کو درپیش مالی مشکلات میں حقیقی سہارا فراہم کیا جا سکے

شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت صوبے کے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے پہلی مرتبہ جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری دی گئی جس پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے یہ اقدام صحافیوں کو باوقار رہائش کی فراہمی کی جانب ایک سنگِ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی کی خصوصی توجہ کے باعث صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کو فعال بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے تاکہ صحافیوں کو جدید میڈیا تقاضوں، تحقیق اور ڈیجیٹل مہارتوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے اسی تسلسل میں بلوچستان کی پہلی جامع ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری بھی عمل میں لائی گئی

جو نہ صرف ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کا ذریعہ بنے گی بلکہ مارکیٹ کے مستند اور فعال اخبارات کو بھی تقویت فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت ایک متوازن اور ہمہ جہت میڈیا ایکو سسٹم کے فروغ پر یقین رکھتی ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان آزادی صحافت کے اصولوں کی پاسداری، صحافیوں کے تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ خودمختاری کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں مزید مؤثر بنائے گی، تاکہ ایک ذمہ دار، بااعتماد اور مضبوط میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت اور تعمیری سوچ کو فروغ دیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *