|

وقتِ اشاعت :   1 hour پہلے

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بیشتر محکموں میں بلوچ افسران کے ساتھ ناروا سلوک اور انہیں زینی کوفت سے دو چار کرنے کہ پالیسیوں پر حکمران گامزن ہیں

جس طرح بلوچ نوجوانوں اور بلوچ قوم کے معاشی معاشرتی استحصال کیا جا رہا ہے اسی طرح اب ہر طبقے فکر کے ساتھ یکساں ناروا سلوک اور پالیسیوں کوبڑھاوا دی جا رہی ہے بلوچستان جو دو دہائیوں سے یہاں پہ غیر مساوی اور نو ابادیاتی طرز پہ پالیسیاں بنا رہے ہیں

اور یہی منفی رویہ رکھنے کی وجہ سے صورتحال ابتر ہو چکا ہے اور اب دانستہ طور پہ یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ بلوچ افسران کو میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنا رہے ہیں

تاکہ ان کے خلاف انتقامی کاروائی ممکن بنایا جائے بیان میں کہا گیا کہ انہی رویوں کی وجہ سے بلوچستان کے یہ مخدوش صورتحال بن چکا ہے فوری طور پہ نارووا تھرزپالسیاں بند کی جائے بلوچستان کے جملہ مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور ہر طبقے فکر کے ساتھ انصاف پر مبنی پالیسیاں اپنائی جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *