سیاسی رہنماؤں نے ملک بھرمیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں وزیراعظم پاکستان نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ انتخابات کی تیاریاں کریں ۔ وزیراعظم سالوں سندھ کو نظر انداز کرنے کے بعد حالیہ دنوں سندھ کے دڑا دڑدورے کررہے ہیں
بلوچستان میں 1953ء میں قدرتی گیس سوئی کے مقام پر دریافت ہوئی اسی مناسبت سے اس کو سوئی گیس کا نام بھی دیا گیا اس کے بعد پیرکوہ ‘ لوٹی اور اوچ میں بھی قدرتی گیس دریافت ہوئی ،یہ بگٹی قبائلی علاقے میں واقع ہیں۔ تقریباً بلوچستان کے تمام علاقوں کو سوئی گیس کی سہولت سے محروم رکھا گیا ،
عالمی بنک کے ماتحت ایک ٹریبونل نے ریکوڈک کے مسئلے پر کمپنی کے حق میں اور حکومت پاکستان کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ بعض سرکاری اہلکار یہ تاثر دے رہے ہیں کہ یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے بھی یا نہیں
سابق سردار آصف علی زرداری آج کل کھری کھری باتیں کررہے ہیں اور ساتھ ہی یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ان کی حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی اور یہ کہ وہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں کریں گے اور موجودوہ حکومت کو یہ موقع دیں گے کہ وہ اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے اور وقت مقررہ پر انتخابات ہوں ۔
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے سخت احتجاج کے بعد ہی ارسا کے آقاؤں کو یہ بات معلوم ہوئی کہ سندھ اور بلوچستان میں نہری پانی کا شدید بحران ہے ۔ سندھ کے وزیراعلیٰ نے نہ صرف نہری پانی کے بحران کی نشاندہی کی بلکہ اس نے شدید احتجاج کی دھمکی انتہائی سخت الفاظ میں دی اور وفاقی حکومت ‘ وزارت پانی اور بجلی کے ساتھ ساتھ ارسا پر سنگین الزامات لگائے ۔
دہائیوں بعد اسٹیٹ بنک کے گورنر بلوچستان تشریف لائے اور انہوں نے بلوچستان کے معاملات پر بھرپور توجہ دی اور بعض اہم ترین فیصلے کیے۔ ان میں زیادہ سے زیادہ بنک برانچوں کا قیام ‘ بینکنگ سہولیات میں اضافہ بلکہ دور دراز علاقوں میں بھی بنک سہولیات کا اعلان شامل ہے ۔
وزیراعظم پاکستان کو حبکو کے دوسرے پاور پلانٹ سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کرنی تھی وہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر حبکو کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ اس وجہ سے وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال مہمان خصوصی بنے اور انہوں نے حبکو پاور پلانٹ کی سنگ بنیاد رکھی ۔
سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد صوبائی حکومت نے ان تمام انتظامی افسران کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا اور ان کو متعلقہ محکمہ میں رپورٹ کرنے کا با قاعدہ سرکاری حکم نا مہ جاری کردیا ۔ اس سے قبل بعض انتظامی افسران کلیدی اور انتظامی پوسٹوں پر تعینات تھے ۔
حال ہی میں عدالت عالیہ کے حکم سے بلوچستان کے تقریباً ستر کے قریب افسروں کو ان کے عہدوں خصوصاً انتظامی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔ ایک حکم نامے میں ان کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا۔ ان افسروں کو مقابلوں کے امتحانات کے بعد حکومت بلوچستان نے قانونی طورپر بھرتی کیا تھا