تخت پنجاب کی جنگ، وفاق پرحکومت کس کی بنے گی؟

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں انتخابات کے حوالے سے تقریباََ تمام سیاسی جماعتیں آئین کے مطابق متفق دکھائی دیتی ہیں کہ آئین کی پاسداری ضروری ہے اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہی باتیں کی جارہی ہیں کہ وہ الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اس وقت ملک میں بہت سارے چیلنجز نے سراٹھالیا ہے اور وفاقی حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ملکی معیشت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور نہ ہی کوئی واضح پالیسی دکھائی دے رہی ہے جس سے حالات کے مطابق تجزیہ کیاجائے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران حالات بہتری کی طرف جائینگے بلکہ خود سیاسی جماعتیں یہ باتیں کہہ رہی ہیں کہ معاشی حالات الیکشن کے بعد بننے والی حکومت کے لیے بھی ایک چیلنج کے طور پر سامنے ہوگی ۔

آئی ایم ایف کے شرائط، حکومت کی مشکلات!

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے قسط کے حصول کے لیے تمام تر شرائط ماننے کے باوجود قسط کا اجراء تاحال نہیں ہوسکا ہے، وزیرخزانہ کی جانب سے یہ بتایاجاتا ہے کہ اگلے ہفتے تک معاملات طے پائے جائینگے مگر ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزرگیا ہے، قسط پاکستان کو نہیں دی گئی ہے جبکہ دوست ممالک کی جانب سے بھی رقم پاکستان کو نہیں دی جارہی ہے ماسوائے چین کے کسی نے بھی رقم نہیں دی۔

گوادربندرگاہ کی فعالیت،اہمیت، معاشی بحران کا حل

Posted by & filed under اداریہ.

گوادر بندرگاہ کے ذریعے روس سے گندم کی درآمد شروع ہو گئی ہے ،معاہدے کے مطابق 9بحری جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 450,000 میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی اور اس سلسلے میں پہلا بحری جہاز ایم وی لیلا چنئی 50,000 میٹرک ٹن گندم لے کر گوادر بندرگاہ پہنچ گئی ہے ۔ گندم کی درآمد ، ان لوڈنگ ،سٹوریج اور اس کی ترسیل کیلئے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان کسٹمز اور نیشنل لاجسٹکس سیل اپنا اپنا کردار ادا کریں گے جس کے لئے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ملک میں بدترین مہنگائی، عوام کی پریشانیاں مزیدبڑھنے کا امکان!

Posted by & filed under بلوچستان.

ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ عوام کو درپیش مہنگائی ہے جس کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی فی الحال دکھائی نہیں دے رہی جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے شرائط پہ شرائط لاگو کئے جارہے ہیں اور ان پر فوری عملدرآمد بھی ہورہا ہے مگر آئی ایم ایف کی قسط جاری نہیں ہورہی ۔ چین سے رقم مل چکی ہے مزید رقم ملنے کی توقع اور امید چین ہی سے ہے جبکہ دیگر دوست ممالک نے فی الحال کسی طرح کی یقین دہانی نہیںکرائی ہے ۔بہرحال ملک میںاس وقت معاشی صورتحال بہتر نہیں ہے، آئے روز مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہوکر رہ گئے ہیں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے عوام کی قوت خرید سے چیزیں باہر ہوتی جارہی ہیں

آئین کی بالادستی، اداروں کا کلیدی کردار!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں اس وقت سب سے زیادہ زیر بحث موضوع پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جاری کیس ہے۔ حکمران جماعتوں نے بنچ پر اعتراضات اٹھائے ہیں خاص کر دو ججز کے متعلق حکومتی وکیل فاروق ایچ نائیک نے سماعت کے دوران تحفظات سامنے رکھے۔ بہرحال حکومت اوراپوزیشن دونوں کی جانب سے اس کیس پر جملے بازی اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ البتہ ملک میں آئین کی بالادستی انتہائی ضروری ہے اور یہ کام ہی پارلیمان کا ہے کہ وہ آئین اورقانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پہلے خود اپنا کردار ادا کرے جو سیاسی معاملات ہوتے ہیں انہیں پارلیمان میں حل کیاجائے، قانونی پیچیدگیاں جب پیدا ہوتی ہیں تو معاملات عدالت کے پاس جاتے ہیں۔

ملک کودرپیش دہشت گردی کاچیلنج، اپوزیشن کی سیاسی اسکورنگ غیرسنجیدہ عمل!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں ایک طرف سیاسی اور معاشی مسائل نے چیلنجز پیدا کئے ہیں تو دوسری جانب دہشت گردی کے واقعات کا مسئلہ بھی صرف حکومت کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہے ۔

پنجاب کے پی انتخابات، نتیجہ کیا نکلے گا؟

Posted by & filed under اداریہ.

پنجاب اور کے پی اسمبلیاں پی ٹی آئی کی جانب سے قبل ازوقت تحلیل کردی گئی تھیں، یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی اور اس کے بعد انہیں فارغ کیا گیا۔

بارکھان واقعہ، بلوچ پشتون قبائل کے سربراہان کیلئے ٹیسٹ کیس!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے قریب کنوئیں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، جاں بحق ہونے والی خاتون گراں ناز کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی ،ویڈیو میں گراں ناز نے قرآن ہاتھ میں لے کر دہائیاں دے رہیں تھیںاور نجی جیل سے رہائی کی اپیلیں کررہیں تھیں،وہ کہہ رہی تھیں کہ وہ بیٹی اور بیٹوں سمیت قید ہے، رہائی دلائی جائے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے میرے رب کی قسم ہے، سردار عبدالرحمان کھیتران (صوبائی وزیر) نے مجھے جیل میں قیدکیا ہوا ہے، میری بیٹی کے ساتھ ہر روز زیادتی کر رہا ہے، میرے بیٹوں کو بھی قید کیا ہوا ہے، ہمیں کوئی آزاد کرائے۔

ملک میں بدترین حالات، سیاسی ڈائیلاگ ناگزیر

Posted by & filed under اداریہ.

مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ کارن آئل کی فی لیٹر قیمت میں 300 روپے تک اضافہ کرکے آئل کی فی لیٹر قیمت 1170 روپے کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ بچوں کے 800 گرام فارمولا مِلک کی قیمت 820 روپے تک بڑھا کر 4 ہزار 445 روپے کر دی گئی ہے، 330 گرام سیریل 450 روپے تک مہنگا ہوکر 1198 روپے ہوگیا ہے، ایک لیٹر فروٹ جوس 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے، 336 گرام نوڈلز 60 روپے تک مہنگی ہوکر 425 روپے کی ہوگئی ہے۔

کوئٹہ شہر کے مسائل، کوئٹہ پیکج پر ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میںمسائل بہت زیادہ ہیں، شہر کی جغرافیائی اورزمینی حدود کے لحاظ سے آبادی کا تناسب بہت زیادہ بڑھتا جارہا ہے ایک تو مقامی آبادی دوسری جانب غیرملکی باشندوں کی آمد کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ وادی کوئٹہ کسی دور میں اپنی خوبصورتی اور کم آبادی کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتا تھا مگر بروقت حکمت عملی اور مستقبل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پلاننگ نہ کرنے کی وجہ سے کوئٹہ شہر نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے باعث خطرناک شہروں میں شمار ہونے لگا ہے بلکہ بڑی بڑی عمارتوں کی تعمیر بھی ایک بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے کیونکہ کوئٹہ زلزلہ زون میں واقع ہے جہاں تین منزلہ عمارت سے زیادہ پورشن تعمیر کرنے کی اجازت نہیں مگر چند کاروباری طبقے رشوت کے عیوض نقشے بناکر عمارتیں بنارہے ہیں۔