بلوچستان میں بجلی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر میکنزم بنائیں!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میںبجلی کی فراہمی ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہی ہے ۔ اندرون بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ہی نہیں ہے اور جہاں بجلی ہے وہاں چوبیس گھنٹوں میںاس کی فراہمی ایک سے دو گھنٹے کے لیے ہوتی ہے، اور اس میں کوئی تخصیص نہیں کہ موسم سرما ہے یا گرما۔ ا ندرون بلوچستان کی بات ہی کیا کریں کہ کوئٹہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

ملکی معیشت، آئی ایم ایف کے شرائط، کشکول توڑنے کیلئے وزیراعظم کا عزم!

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان میں ہر نئی بننے والی حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ ضرور کیا جاتا ہے کہ ہمیں ملک کو قرض پر نہیں بلکہ اپنی پیداواری صلاحیت اور معاشی اصلاحات، کرپشن کے خاتمے، گڈ گورننس کے ذریعے چلانا ہے مگر حکومتی بھاگ ڈور سنبھالتے ہی آئی ایم ایف،

آئی ایم ایف کے شرائط، حکومت کا نیا پلان، صوبوں کے مسائل کا حل کیا؟

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے پلان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم، مہنگائی کم نہ ہوسکی، مافیاز کا مارکیٹوں میں راج!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام تک اس کے ثمرات نہیں پہنچ رہے ، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے نہ کرایوں میں کمی کی گئی اور نہ ہی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو تا ہے تو ٹرانسپورٹرز کرایوں میں فوری اضافہ کردیتے ہیں ٹرانسپورٹ کے ذریعے غذائی اجناس مارکیٹوں تک پہنچائی جاتی ہیں جب تاجر زائد کرایہ کی مد میں سامان کی رسائی مارکیٹ تک کرتے ہیں تو اس میں کرایوں کی حساب سے اشیاء کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جاتا ہے پھر جو چیز کم قیمت پر فروخت ہورہی ہے اس میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس کا سارا بوجھ عوام پر آجاتا ہے حالانکہ ہونا تو یہ چاہئے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ سمیت مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں اسی تناسب سے کمی کی جائے مگر چیک اینڈ بیلنس اور سخت اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے مافیاز بے لگام ہوکر عوام کا خون چوستے ہیں۔

بلوچستان میں ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر و بے قاعدگیاں، 100 ڈیموں کا منصوبہ، بلوچستان میں کرپشن بڑا مسئلہ!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں جب بارشیں نہیں ہوتیں تو بیشتر اضلاع خشک سالی کی لپیٹ میں آجاتے ہیں جس سے غذائی قلت، زراعت متاثر، مال مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچتا ہے اور حکومتی سطح پر مصنوعی بارشوں کے دعوے کئے جاتے ہیں مگر عملا کچھ نہیں کیا جاتا۔

ملکی معیشت پر سود کا بوجھ، معاشی اصلاحات اور لانگ ٹرم معاشی پالیسی کیلئے اقدامات کی ضرورت!

Posted by & filed under اداریہ.

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ نئے بیل آئوٹ پیکج پر جاری مذاکرات میں پاکستان کے ذمہ قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بھاری بوجھ قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی خالص آمدن سے بھی بڑھ گئی ہے،

ملک میں سیاسی کشیدگی، معیشت پر منفی اثرات!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں سیاسی بے یقینی کی صورتحال میں فی الحال کوئی ٹھہراؤ دکھائی نہیں دے رہا، خاص کر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ کا سلسلہ جاری ہے اور پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر گرینڈ الائنس بنایا ہے اور اس پلیٹ فارم سے تحریک چلارہی ہے۔