بلوچستان میں حکومتوں کیلئے گورننس سب سے بڑا چیلنج اور مسئلہ رہا ہے جس کی ایک وجہ مخلوط حکومت ہے کیونکہ مخلوط حکومت میں شامل شراکت دار وزراء من پسند وزارتیں، فنڈز، ملازمتوں کے تقاضے کرتے ہیں اور اپنے من پسند آفیسران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی دباؤ بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے حکومتی معاملات بہتر طریقے سے نہیں چل پاتے ۔