
سبی : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اپوزیشن کے پاس وہ تعداد نہیں جس سے وزیر اعلیٰ کو گھر بھیج سکیں موجودہ وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی کی بنا پر 20لاکھ افراد بے روزگارہوچکے ہیں مہنگائی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔