
تمپ : تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔
تمپ : تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔
Posted by نامہ نگار & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
نوشکی: بلوچستان میں آج فیڈرل پی ڈی ایس کے تحت اربوں روپے کے ترقیاتی اسکیمیں بی این پی کی سفارشات پر منظوری کی بدولت ترقیاتی عمل کو مثبت رخ ملی ہے لیکن بدقسمتی سے پرووینشل چیپٹر کے اسکیمات صوباہی حکومت کی بی این پی دشمنی کی نظرہو ے سابقہ دور حکومت میں وفاقی سطح پر نوشکی کے لئے کروڑوں روپے کے جو اسکیمات عمل درآمد مرحلے میں تھے۔
دالبندین: زاھدان سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین کو دالبندین کے قریب حادثہ۔پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کوئٹہ زاھدان سیکشن پر ریلوے ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ملک ایران کے سرحدی شہر میر جاوا سے سلفر لے کر کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین کے پانچ بوگیاں ڈبے دالبندین کے قریب لاغاپ کے مقام پر ریلوے پٹڑی سے اتر گئی۔
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کے مظلوم و محکوم اقوام سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے باشعور عوام 22 ستمبر بروز اتوار کو اپنے اپنے گھروں سے نکل کر اپنے محبوب قائد سردار اختر جان مینگل سے والہانہ محبت کا ثبوت دیں۔
کوہلو: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا جہاں پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی نے ان کا استقبال کیا اور کالج کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمانڈر سدرن کمانڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوہلو جیسے دورافتادہ علاقے میں کیڈٹ کالج کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں۔
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور ایم این اے میر محمدہاشم نوتیزئی نے دالبندین ماسٹر پلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں اور تاجروں کی رائے اور منشا کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے عملدرآمد کی جائے۔
شہیدسکندرآباد: تین روزہ تبلیغی اجتماع سوراب ملک اور امت مسلمہ کی سلامتی کے دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیااجتماہی دعا کے ساتھ اختتام پزیرہوگیا، ممتاز عالم دین مولانا قاری حبیب الرحمن کی جانب کراہی گئی۔
اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر میں گیس کی شدید بحران اور چند محلوں میں گیس 3 سے چار سالوں سے گیس نہیں لیکن گیس کے بلوں کی بھر مار عوام پریشان سوئی سدرن گیس کمیٹی کے حکام بالا نوٹس لیں اوستہ محمد کے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد شہر میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام اور شہری سخت پریشان اسکول کے وقت طلباء بغیر ناشتہ کے اسکول جانے لگے اور کئی محلوں میں گیس کنکشن ہونے کے باوجود گیس میسر نہیں۔
سبی: جیکب آباد سے حاجی شہر جانے والی مسافر بس بجلی کی مین ٹرانسمیشن سے ٹکرا گئی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث مسافر بس میں آگ لگ گئی آگ نے بس کو جلا کر خاکستر کردیا خوش قسمتی سے مسافر محفوظ رہے آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے سامان اور مال مویشی جل کر خاکستر ہوگئی۔
ڈھاڈر: خزانہ آفس کچھی نے بلوچستان سروس ٹریبونل کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ضلع کچھی کے متاثرہ اساتذہ کی تنخوائیں بحال ہونے کے باوجود جاری نہیں کیئے گئے۔