ماشکیل: بلوچستان کے علاقے ضلع واشک کا سب سے بڑا تحصیل ماشکیل جسکی آبادی تقریبا 40 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جو کہ اس وقت شدید خشک سالی و قحط سالی کی لپیٹ میں ہے ۔
Posts By: نامہ نگار
محمد نواز مینگل کا قتل حکومت کی ناکامی ہے،رؤ ف مینگل

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق ایم این اے میرعبدالرؤف مینگل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن ومان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار ہے ۔
نصیر آباد ، تاجر محمد نواز مینگل کی عدم بازیابی ، مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج

ڈیرہ مرادجمالی: معروف تاجررائس ملزاونرایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدرحاجی محمدنوازمینگل کے اغوااورعدم بازیابی پر بی این پی نصیرآباد کی جانب سے ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
وڈھ کے تعلیمی مسائل حل کرنے کی کوشش کرونگا، اکبر مینگل

خضدار: رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہاہے کہ یہ وقت شعور و آگاہی کاہے انسان اشرف المخلوقات اس لیئے ہے کہ وہ عقل و شعور کا ادراک رکھتا ہے، نئی نسل کو ہمیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہمیں اپنے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانا ہوگا ۔
تفتان کوئٹہ بس ٹرا نسپورٹرز یونین کا پہیہ جام احتجاج جاری

تفتان: تفتان کوئٹہ بس ٹرانسپورٹرز یونین کا ایک ہفتے سے زائد چیک پوسٹوں کی بھر مار کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس سے تفتان نوکنڈی و گردنواح کے شہریوں کو کوئٹہ اور کوئٹہ سے متعلقہ علاقوں میں سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
خضدار، دستی بم حملہ ، پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی

خضدار : عمر فاروق چوک کے مقام پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دستی بم پھینک کر فرا ر ہو گئے،پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
تفتان،پاک ایران تجارتی گیٹ تین ہفتوں بعد بھی نہ کھل سکا

دالبندین: تین ہفتے گذرنے کے باوجود پاک ایران تجارتی گیٹ و ے زیروپوائنٹ نہ کھل سکا سرحدی شہر تفتان کی رونقیں ماند پڑ گئیں ۔
قلات،بارشیں نہ ہونے کے باعث چراگاہیں خشک ہونے لگی

قلات: قلات میں بارشیں نہ ہونا اور معمول کے کم بارشیں ہونے کے وجہ سے چراگاہیں خشک ہو کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ضلع قلات میں مالداری کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔
آواران کے زلزلہ متاثرین کے نام خارج امدادی فہرست سے خارج کردئیے دگئے

مشکے: موضع گجر تحصیل مشکے ضلع آواران کے بیشتر خاندانوں کے نام امدادی لسٹ سے خارج کردیئے ، ایچ آر اے مستحق خاندانوں کے نام لسٹ سے نکال کر ناانصافی پر مبنی اقدامات اٹھارہی ہے ۔
دالبندین،بجلی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑک پر نکل آئے

دالبندین: دالبندین تاریکی کے ستائے لوگ بالآخر سڑکوں پر نکل آئے بجلی کے ٹرانسفارمر کی عدم تنصیب کے خلاف مشتعل شہریوں کا ٹائر جلا کر سڑک بلاک شدید نعرے بازی انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج دو روز کے لئے موخر ۔