دالبندین: زمینداران و مالداران ضلع چاغی ملک محمد سلیم محمدحسنی ضلع واشک کے میر بخش محمد حسنی ضلع خاران کے عبدالرحیم بلوچ نذر محمدمحمد حسنی اور ملک شاہ بادینی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہاکہ جب سے عرب شیوخ کو حکومت پاکستان نے شکار کی غرض سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے اجازت نامے جاری کئے ہیں ۔
چاغی: بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ایم این اے رخشان ڈویژن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے اپنے ایک بیان میں چاغی نوشکی خاران میں شدید قحط سالی کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے قحط سالی میں اضافہ ہوا ہے لوگوں کے ہزاروں مال مویشی مرگئے زمین کا پانی کافی نیچے کی سطح پر گر چکاہے جس سے کہی دیہاتوں کے سینکڑوں کنووں کے پانی خشک ہوگیا اور لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔
نوکنڈی : تحصیل نوکنڈی کے مختلف دیہات خشک سالی اور قحط کی لپیٹ میں ہیں جس سے متاثرہ دیہاتوں کے باغات، مال مویشی سب خشک سالی سے متاثر ہونے لگے ہیں اور علاقہ مکینوں نے نقل مکانی پر مجبور ،نوکنڈی کے یونین کونسل جھلی اور نوکنڈی کے بیشتردیہی علاقے انتہائی کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کی زد میں ہیں۔
دالبندین: دالبندین انتظامیہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری قتل اغواء اور ڈاکہ زنی کے وارداتوں میں ملوث پانچ افراد گرفتار اہم انکشافات متوقع ۔
دالبندین: موجودہ حکومت کا محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان ضلع چاغی میں گزشتہ دس سالوں سے اساتذہ کی 400 سے زائد اسامیاں خالی 40 پرائمری اسکول بند حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔
خضدار : بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر خضدار گندگی کے ڈھیر میں تبدیل جگہ جگہ گلی محلوں میں گٹروں کا پانی سڑکوں اور گھرو ں میں داخل ہوگئے ہیں میونسپل کارپوریشن کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ اور کچروں کی ڈھیر کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے لگے ہیں منتخب نمائندے خواب خرگوش سے بیدار ہوکر عملی اقدامات اُٹھائیں ۔
سبی: سبی کا پانچ روزہ تاریخی ،ثقافتی و ر وایتی میلہ رنگا رنگ کے ساتھ 20فروری سے شروع ہوگا جو 24فروری تک جاری رہے گا ،سالانہ سبی میلہ میں ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگتی ہے جہاں پر جانوروں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے ،سبی میلہ میں ملک بھر سے مہمان گرامی شرکت کررینگے میلے میں فل پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گئے ۔
دالبندین: دالبندین پیٹرول سے لوڈ گاڑی میں آگ لگنے سے لاکھوں کے نقصانات تفصیلات کے مطابق تیل منڈی کے مقام پر پیٹرول سے لوڈ زمباد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 20 لاکھ روپے سے زائد کا پیٹرول سمیت ہزاروں نقدی اور گاڑی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ۔