
کرخ: شہداد کوٹ سے خضدار آنے والی منی بس ونگو لیویز چیک پوسٹ کے قریب الٹ گئی، آٹھ مسافر جاں بحق نو سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ۔
کرخ: شہداد کوٹ سے خضدار آنے والی منی بس ونگو لیویز چیک پوسٹ کے قریب الٹ گئی، آٹھ مسافر جاں بحق نو سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ۔
حب: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے NA272 لسبیلہ/گوادر آفس حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان سب کا ساتھ دینگے جو بلوچستان کا ساتھ دینگے جنکو حقیقت میں بلوچستان کیلے درد محسوس ہوتا ہے جو مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں انکا ساتھ نہیں دینگے۔
دالبندین: الفتح پینل کے سربراہ و این اے 268 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار فتح محمد محمد حسنی نے اپنی رہائش گاہ پر پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ حلقہ این اے 268 کی نشست پر پری پول دھاندلی کی گئی اور مخالف امیدوار کو زبردستی جتوایا گیا جس کے خلاف ہم بھر پور احتجاج کریں گے ۔
خضدار: حلقہ پی بی 39 خضدار نال کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا،ایم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار میر یونس عزیز زہری 13497 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے نیشنل پارٹی کے سردار محمد اسلم بزنجو 10087ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی بی 38،پی بی40 اور این اے 269 کے نتائج دور افتادہ علاقوں سے موصول نہ ہونے کی وجہ سے جاری نہیں ہو سکے ۔
خضدار : الیکشن 2018 ء،خضدار میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین نشستوں کی تیاریاں مکمل ،سامان کی ترسیل رات گئے جاری رہی ،سیکورٹی فورسیز نے تمام پولینگ اسٹیشنوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و حلقہ این اے 269 سے بی این پی و ایم ایم اے کے مشترکہ امیدوار سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کو پارلیمانی سیاست سے دھکیلنے کی کوشش کرنے والے جان لیں کہ بی این پی پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر دونوں صورتوں میں اپنی تحریک سے دستبردار نہیں ہو گی۔
حب: نیشنل پارٹی آواران کی جانب سے آواران میں عظیم الشان جلسہ منعقد. مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آواران میں پچھلے 30 سالوں سے ایک ہی خاندان حکومت کرتی آرہی ہے مگر آواران کی تقدیر ابھی تک نہیں بدلی لوگوں کا معاشی صورتحال ابھی تک ویسا ہی ہے آواران کے لوگوں کو اب اپنا ذائقہ بدلنا ہوگا ۔
دالبندین : بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں بیس افراد زخمی ہوگئے ۔
سبی: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یارمحمد خان رند نے سابق ایم این ائے سردار کمال خان بنگلزئی،سابق سفیر اقوام متحدہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی،سردار لیاقت کرد،سردار شیر محمد ساتکزئی ،بی این پی عوامی کے رہنمانے و پی بی کچھی 17سے نامزد امیدوار میر مجیب اللہ شاہوانی،میر منگھے خان راہیجہ سمیت پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں جمعیت علماء اسلام اور بی این پی عوامی کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے ضلع کچھی کے عوام کے وسیع تر مفاد میں میرئے حق میں دستبردار ہوئے ہیں ۔
بیلہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و قائدسردار اختر جان مینگل نے گوٹھ اسماعیلانی میں کارنر میٹنگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھائیوں کی عزت نگ و ناموس کی اللہ تعالی نگہبانی کرے بلوچستان نیشنل پارٹی میں دوستوں کی شمیولیت پر اپنی طرف سے اور پارٹی کی جانب سے مبارکباد دیتا ہوں ۔