چمن : چمن پاک افغان سرحد پر چھٹے روز بھی کشیدگی برقرار ہے اسی سلسلے میں افغان فورسسز اور پاکستانی حکام کے مابین ایک طویل فلیگ میٹنگ ہوئی جوایک بارپر ناکام رہی فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز جبکہ افغانستان کی جانب سے کرنل محمد علی کے درمیان مزاکرات ہوئے مزاکرات میں پاکستانی حکام نے افغانستان حکام سے
Posts By: نامہ نگار
چمن، پاک افغان فورسز میں کشیدگی برقرار ، باب دوستی چوتھے روز بھی بند
چمن : چمن افغان فورسسز اور شہر یوں کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی اور باب دوستی گیٹ پر حملہ کے بعد آج چوتھے روز بھی پاک اٖفغان بارڈر پر ہرقسم آمد رفت اور ٹرانسپورٹ کیلئے مکمل طور پر سیل کردیا افغان فورسسز نے اپنے ملک کی آزادی کے دن کی مناسبت سے باب دوستی تک ریلی نکالی گئی اس دوران افغان فورسسز اور شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پتھراؤ کیا گیا
نوکنڈی ،پاور ہاؤس کو تیل کی سپلائی بند،بجلی معطل
نوکنڈی : نوکنڈی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور خراب جرنیٹروں کی عدم مرمت کیخلاف انجمن تاجران کی اپیل پر عوامی قبائلی سیاسی رہنماؤں نے بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور اس دوران کیسکو کی نااہلی اور چیف کیسکو کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا مین چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی
قلات میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ گیس چوری ہے، محکمہ گیس
قلات: قلات میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ چوری اور غیر قانونی کنکشنز کی وجہ سے ہے ، گیس چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے عوام بھی چوروں کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار گیس بلنگ انچارج حاجی نزیر احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس موقع پر حاجی عزیز مغل، انجمن تاجران کے صدر منیر احمد شاہوانی ، بی این پی کے
سوراب،دوگرہوں میں مسلح تصادم 3افراد جاں بحق
سوراب: سوراب کے علاقے علم خان زئی گدر میں زمین کے تنازعہ پر محمد حسنی قبیلہ کے دو گرہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سوراب کے علاقہ کلی علم خان زئی گدر میں محمد حسنی قبیلہ کے دو شاخوں میں زمین کے تنازعے
مذمت سے بات آگے نکل چکی ہے ،روز جنازے اٹھا اٹھا کر شہر سنسان جبکہ قبر ستان آباد ہورہے ہیں ،اختر مینگل
چمن : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ مذمت پر مذمت سے بات بہت آگے نکل چکی ہے آئے روز جنازے اٹھا اٹھا کر شہر سنسان جبکہ قبرستان آباد ہورہے ہیں ،حکومت ایوان میں بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں جو قطعاََ اچھی روایت نہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کے بھائی عسکر خان اچکزئی کی شہادت پر ان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
سانحہ سول ہسپتال کو سی پیک سے جوڑ کر کوئی بری الزمہ نہیں ہوسکتا ،اختر مینگل
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ انتہائی دردناک وافسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،وکلاء صحافی ،ہسپتال عملہ اور عام شہریوں کو نشانہ بناکر بلوچستا ن کے گھر گھر کو صف ماتم میں بدل دیاواقعہ حکومتی غلط پالیسیوں اور سیکورٹی کی ناقص انتظامات کا نتیجہ ہے ،اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے راء پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں ،اگر دہشت گردی کے واقعات میں واقعی راء ملوث ہے تو دیر کس بات کی ہے ،اتنی بڑی فوج موجود ہونے کے باوجود را گلی گلی میں پہنچ گئی ہے
ہماری لاشوں پر ریاست چلانے کی پالیسی مزید نہیں چلے گی ،اے این پی
چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ہماری لاشوں پر ریاست چلانے کی پالیسی اب مزید نہیں چلے گی اورنہ ہی ہم مزید لاشیں اٹھا سکتے ہیں اب ہمارے پاس سخت اور دو ٹوک فیصلے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں رہا ،ہمارے گھروں ،گلیوں اور ہسپتالوں کو خون میں نہلانے والوں کا سب کو پتہ ہے ،کہ یہ کون ،کس کی پیداوار اورکس کا قومی اثاثہ ہیں
چمن، مغوی ڈاکٹر غلام محمد تنولی بھاری تعاوا ن کی ادائیگی کے بعد رہا
چمن : ریلوے ہسپتال کے مغوی ڈاکٹر غلام محمد تنولی کوبھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ ہفتے دن دھاڑے چمن ریلوے ہسپتال میں اپنے کلینک سے اغواء کئے گئے ڈاکٹر غلام محمد تنولی کو اغواء کاروں نے بھاری تاوان ادائیگی کے بعد رہاکردیاجسکے بعد ڈاکٹر صاحب بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے
مدارس پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں سازش ناکام بنادینگے، جمعیت
خضدار : زہری دینی ادارہ جامعہ بحر العلوم چشمہ زہری کے افتتاح بخاری شریف کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبد الخالق زہری دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے