پنجگور: بلوچستان کے علاقے ضلع پنجگور میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد افراد کی زخمی ہونے کی بھی اطلات ہیں ، تفصیلات کے مطابق پنجگورکے علاقے وشبودمیںبم کا دھماکہ ہوا جس سے دو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔
چمن: پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ دوسرے روز بھی آدھے روز بندرہامسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا سہ پہر کے وقت آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا ہمارے مطالبات پر عمل درآمدکرایاجائے گا متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت میں ہمارے مطالبات پرعمل درآمدہوگا اور مسافروں اورتاجروں کو سہولیات دی جائے گاجو ان کاحق ہے جبکہ طویل راستوں کا خاتمہ ہوگا۔ صادق اچکزئی ودیگرکا شاہراہ کھولنے کے وقت میڈیا سے بات چیت ۔
چمن: پاک افغان سرحد کی بندش کے بیس روز مکمل ہوگئے سرحد کی بندش کے خلاف کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ درہ خوجک کے مقام پر آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحادکی جانب سے مکمل بند مسافرگاڑیاں پھنس گئی جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے اس وقت تک شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک بند رکھاجائے گا ۔ صادق اچکزئی آج دوسرے روز بھی شاہراہ مکمل طورپر بند رہے گی مسافر سفرسے گریز کریں۔ شہرمیں اشیا خوردونوش کے سامان کی قلت کاخطرہ حکومت پوری ایکشن لیں عوامی حلقوں کامطالبہ باب دوستی اور کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش سے عوام درمیان میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
پنجگور: پنجگور بارڈر پر روزگار کے سلسلے میں اسٹیکرز کے لیے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں فٹبال اسٹیڈیم سمیت اہم شاہراہ گاڑیوں سے کچا کچ بھرگیا لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں لاکر کھڑی کردیں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بے روزگاری کی عفریت سے تنگ عوام اسٹیکرز کے حصول کے لیے سڑکوں پر امڈ پڑے چتکان اسٹڈیم اور اہم شاہراہ گاڑیوں سے کچا کچ بھر گئے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں اپنی گاڑیاں لاکر رکھ دیں پنجگور سے متصل ایران بارڈر پر جب سے کاروبار کو اسٹیکرز سسٹم سے جوڑا گیا ہے۔
چمن: پاک افغان چمن بارڈر آج 20 ویں روز بھی مکمل بند رہا بارڈر کی بندش سے سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں پاکستان میں پھنسے ہوئے افغان شہری مشتعل ہوگئے مسافروں کی جانب سے ایف سی قلعہ پر احتجاجا پھترا کیا جس سے پاک افغان سرحد پر حالات کشیدہ پھنسے ہوے افغان مسافروں نے بارڈر شاہراہ احتجاجا بند کردیا گیا۔
چمن : پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف چمن میں آل پارٹیز تاجر و لغڑی اتحاد کی جانب سے مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی جس کے دوران تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں معطل رہی ۔ آل پارٹیز تاجر اتحاد کی جانب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے ذریعے احتجاج کی کال دی تھی جس میں پہلے مرحلے میں چمن شہرمیں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال تھا جس کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ کو 25 اکتوبر کو درہ خوجک کے مقام پر ہرٹریفک کیلئے بندکیاجائے گا۔
خضدار: جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے مشتہر اسامیوں کے لئے شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں مرکزی صدر سیف اللہ زہری،نائب صدر عبدالسلام مینگل کی قیادت میں 25 اکتوبر بروز سوموار کو جھالوان میڈیکل کالج خضدار کے سامنے پروٹسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے شارٹ لسٹ امیدواروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تک پروٹسٹ جاری رکھیں گے جب تک کوئی ذمہ دار آفیسر ہم سے مذاکرات نہیں کرتا اور ہمارے مطالبات نہیں مانا گیا۔
کوہلو: کوہلو میں تھلسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافے اور مرض کے خاتمے کیلئے اقدامات نہ ہونے نے تھلیسمیا سے متاثرہ بچوں سمیت کئی خاندانوں کو پریشان کردیا ہے ضلع میں آئے روز مریضوں کے اضافے نے صوبائی حکومت کے صحت کے حوالے سے موثر اقدامات پر کئی سولات کھڑا کردئیے ہیں ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند ،کوہلو شہر ،مری کالونی ،اوریانی سمیت مختلف علاقوں میں تھلسیمیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ نے کئی والدین کو اپنی جائیدادیں اور دیگر قیمتی چیزیں فروخت کرنے پر مجبور کیا ہے متاثرہ مریضوں اور ان کے والدین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہماری مریض کئی سال سے زندگی اور موت کے کشمکش میں جی رہے ہیں۔
نصیرآباد: ڈیرہ مرادجمالی پولیس نے چوری ڈکیتوں میں سہولت کاری کے الزام میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریڑی بی ڈی اے میر سکندر خان عمرانی کے بھائی میر محمد اکبر خان عمرانی کو گرفتار ملزم کی نشاندھی میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
مستونگ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کال پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی،نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام مستونگ کے زیراہتمام مہنگائی لاقانونیت اور حکمرانوں کی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سلطان شہید چوک پر مظاہرہ کیاگیا۔ریلی جامعہ فاروقیہ بس اڈہ سے شروع ہو کر شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرکر سلطان شہید چوک پر احتجاجی مظاہرے کا شکل اختیار کرلیا۔مظاہرین ملک میں موجودہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات اشیاء خوردونوش ادویات کی آئے روز قیمتوں میں اضافہ اور موجودہ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے۔