|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2021

پنجگور: بلوچستان کے علاقے ضلع پنجگور میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد افراد کی زخمی ہونے کی بھی اطلات ہیں ، تفصیلات کے مطابق پنجگورکے علاقے وشبودمیںبم کا دھماکہ ہوا جس سے دو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائیس سے کیا گیا ، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور دھماکے کا ہدف سیکورٹی فورسز تھے، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ ایک جاں بحق شخص کی شناخت نوراللہ کے نام سے ہوئی جو پنجگور کا رہائشی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد بازار بند ہوگیا۔