اندرون بلوچستان: مکران میں بجلی لوڈشیڈنگ ایران سے متعصل سرحدوں کی بندش اور پنجگور میں معصوم بچے کے قتل کے خلاف بی این پی عوامی کے زیر اہتمام پسنی ، پنجگور، تربت، نصیر آباد ، مستونگ ، سوراب ، قلات ، و دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے موٹر سائیکل ریلیاں منعقد کی گئیں تفصیلات کے مطابق پسنی بی این پی عوامی کی جانب منشیات ، باڈربندش ، بجلی کی لوڈشڈنگ اور پنجگور میں معصوم بچے کے قتل کے خلاف ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو پسنی نیادی سر سے ہوکر پسنی پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی۔ شرکا اپنے ہاتھوں میں بیننرز اْٹھائے ہوئے تھے۔
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے اعلامیہ کے مطابق شہدائے زہری کے دوسری برسی پر بی این پی ضلع خضدار کے مختلف تحصیلوں: خضدار، باغبانہ، زہری، نال، وڈھ، آڑینجی ودیگر تحصیلوں کے زیرِ اہتمام تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیاگیا، شہدائے زہری کو خراجِ عقیدت پیش کی گئی۔ شہدائے زہری شہیدِ وطن نواب نوروز خان کے۔
مستونگ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی مستونگ سب کیمپس کیلئے پچاس ایکڑ اراضی کی حد بندی کرکے مذکورہ اراضی کو بلوچستان یونیورسٹی کے نام الاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کیمپس مستونگ کی تعمیر نہ صرف علاقے میں تعلیمی انقلاب کا باعث ہوگی بلکہ معاشی ،سیاسی ،علاقائی سماجی امور پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وایم پی اے بابومیرمحمدرحیم مینگل نے کہا کہ ضلع نوشکی مختلف قبائل مینگل ،بادینی، جمالدینی قبائل کا مشترکہ سرزمین ہے نوشکی لاوارث نہیں ہے جسے ہر کوئی اپنی مرضی سے غیروں کو شکار کے لیے الاٹ کرے۔ انہوں نے کہاشنید میں آئی ہے کہ جام کمال خان عالیانی نے نوشکی کولاوارث سمجھ کر دبئی کے شیوخ سے بھاری رقم لی ہے اور سرکاری سطح پر سروے کرواکر نوشکی کے ایریاز کو دبئی کی شیوخ کوشکار کھیلنے کیلئے۔
دالبندین: سیندک کے قبائلی رہنماء میرآصف خان موسی زئی سیدبلانوشی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کروڑوں روپے قرنطینہ کے نام پر پروجیکٹ انتظامیہ نے نکال کر کرپشن کی انتہاکردی ہے کیونکہ ملازمین کے لئے جوقرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے وہ ملازمین کے لئے محفوظ نہیں بلکہ ملازمین کے زندگیوں کو خطرہ ہے ۔
ڈھاڈر : ڈھاڈر مشرقی بائی پاس کے قریب نوجوان کی موٹر سائیکل پر کپڑوں میں لپٹی نعش بر آمد ،پولیس کے مطابق ڈھاڈرغریب آباد نزد پٹرول پمپ کا رہائشی 20 سالہ نوجوان مہران ولدعلی شیر کی نعش کو نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر باندھ کر بائی پاس کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
پسنی : کیسکو جانب مکران کو ایران سے بجلی 10 میگاواٹ کا بہانہ عوامی احتجاج پر منحصر ہے، عوامی حلقے پسنی شہریوں کی جانب پسنی زیرو پوائنٹ پر مین کوسٹل ہائی وے کو بلاک کرنے کے فوراََ بعد بجلی وقتی طور پر بحال،مکران میں بجلی بحران کیسکو کی جانب ٹوپی ڈرامہ ہے۔ کیسکو جانب یران سے دی گئی 10 میگاواٹ کا بہانہ عوامی احتجاج پر منحصر ہے۔پچھلی بار کی طرح پسنی کے زیروپوائنٹ مین مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کرنے بعد فورٍی طور پسنی بجلی بحال ، میگاواٹ کی کمی کا دعویٰ دھرے کے دھرہ رہ گیا۔
مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اسلم بلوچ ضلعی صدر نواز بلوچ بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ سجاد دہوار و دیگر مقررین نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی حالت زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میرغوث بخش بزنجو صاحب کی سیاسی فلسفہ سے ہی قومی وطنی اہداف کی تکمیل کو شعوری طور پر ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
سبی: قومی شاہراہ مٹھٹری کے قریب گھاٹ پر بیٹھے مسلح افرادکی گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاںبحق خاتون و بچی سمیت 4 افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق رئیس جلال خان جمالی اپنی فیملی کے ساتھ سبی سے پیر حضرت عزت شاہ بخاری کے دربار زیارت کے لئے جارہے تھے کہ مٹھٹری کے قریب گھاٹ میں بیٹھے ہوئے افراد نے ان کے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رئیس جلال خان جمالی کا دوست محمد نواز ابڑو موقع پر جاںبحق ہوا جبکہ رئیس جلال خان جمالی کا بیٹا شھبان خان جمالی بیٹی نسیمہ بی بی اور چھ سالہ نواسی ثنا ء بی بی زخمی ہوگئے۔
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے زیر اہتمام پارٹی کے رہنماء حاجی بابو محمد انور نوتیزئی کی رہائش گاہ پرواقع فیصل کالونی دالبندین میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ورکرز کنونشن سے ضلع بھر سے پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کنونشن کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ جبکہ صدارت بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ نے کی ورکرز کنونشن سے پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ ، مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر غفور بلوچ ، سنٹرل کمیٹی کے اراکین میر حمل کلمتی ، واجہ جہانزیب بلوچ ، ڈاکٹر عبدالقدوس بلوچ ، حاجی زاہد بلوچ ، حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی ، واجہ حمل بلوچ ، رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثنا بلوچ ، بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ ، ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ احمد یار سمالانی ، ثناء اللہ ریکی ، محمد عمران سنجرانی ، سیف اللہ بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے۔