تمپ: تمپ میں بجلی کی بندش، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے خلاف عوام کا احتجاج، بالیچاہ، گومازی فیڈرز کے عوام کا لیویز اور واپڈا کے سامنا چھ گھنٹے تک دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق کیسکو کی من مانیں، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے خلاف تمپ میں عوام نے لیویز تھانہ اور گریڈ اسٹیشن کے سامنے چھ گھنٹے تک مظاہرہ کیا۔
Posts By: نامہ نگار
پسنی میں کرونا وائرس کے کیسسز میں اضافے کے بعد شہر بھر میں مکمل لاک ڈاؤن
پسنی : پسنی میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاؤن، شہر کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں مکمل بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک غائب ہے، واضع رہے کہ ضلع بھر میں کرونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس میں کیچ اور گوادر اضلاع زیادہ متاثر ہیں، جس پر ضلعی انتظامیہ کیچ اور ضلعی انتظامیہ گوادر نے دونوں اضلاع میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا۔
بلوچستان میں پاکستانی پیٹرول دستیاب نہیں ،ایرانی پیٹرول کو بند کرنے سے عوام مشکل سے دوچارہیں ، عبدالقادر بلوچ
خاران: سابق وفاقی وزیر بزرگ سیاستدان جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان بھرمیں تیل کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی پیٹرول پہلے سے دستیاب نہیں ہے اب ایرانی پیٹرول کو بند کرکے اچانک عوام کو مشکل سے دوچار کردیا ہے۔
مستونگ، اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 64 ایکڑ پر لگے درخت اکھاڑ دیئے گئے
مستونگ: پاکستان ورکرز کنفیڈریشن ضلع مستونگ کے چیرمین و فارسٹ ورکرز یونین (CBA) کے قائم مقام صوبائی صدر محمد آصف پرکانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز محکمہ جنگلات مستونگ بحثیت فیلڈ انچارج جنگل کراس و پڑنگ کا دورہ کر کے محکمہ جنگلات کی اراضیات و جنگل میں غیر قانونی طور پر بغیر NOC و آفیشلی آرڈر کے زیر تعمیر سپورٹس کمپیلکس جسکے لیے محکمہ کے 50 سے 60 سال قبل 64 ایکڑ پر محط لگائے گئے۔
مستونگ،مسافر طالب علم کے موبائل توڑنے پر احتجاج،قومی شاہراہ بلاک
مستونگ: قومی شاہراہ بدرنگ کے مقام پر احتجاجا بلاک،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی شدید گرمی میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔اطلاعات کے مطابق خضدار سے کوئٹہ جانیوالے مسافر ویگن کے چھت پر موٹرسائیکل اور مویشی لوڈ ہونے کی وجہ سے موٹروے پولیس نے ویگن روک لیا۔
شہید وطن ایک نڈر بہادر شخصیت کے مالک تھے،مقررین
مستونگ: بلوچستان عوامی پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام آج13 جولائی کو شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اور شہداء درینگڑھ کی تیسری برسی کی مناسبت سے کلی خواصام مستونگ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بی اے پی کے کارکنوں اور شہید وطن کے سینکڑوں رفقاء و ساتھیوں نے شرکت کی۔
ایکسپائرمیڈیسن فروخت کرنے کے جرم میں میڈیکل اسٹورکو سیل کردیا،ضلعی انتظامیہ
مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی کاروائی ایکسپائرمیڈیسن فروخت کرنے کے جرم میں میڈیکل سٹور سیل مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ڈیرہ اللہ یار میں مون سون بارشوں کے پیش نظر امدادی کارروائیاں شروع
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں مون سون بارشوں کے پیش نظر امدادی کارروائیاں شروع ضلعی انتظامیہ کے حکم پر شہر سے ملحقہ نہروں کے پشتے مضبوط بنانے کا عمل تیز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی خصوصی ہدایت پر ایکسین ڈرینج عبدالحمید مینگل اور نائب تحصلیدار جھٹ پٹ محمد ظریف گولہ نے اپنی نگرانی میں نہروں کے پشتے مضبوط بنانے کا عمل شروع کروا دیا ہے ۔
بی این پی بلوچ قومی مسائل کیلئے مستقل جدوجہد کررہی ہے، موسی بلوچ
مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ مستونگ کے زیراہتمام پڑنگ آباد کلی رودریس میں سینکڑوں قبائلی رہنماوں پر مشتمل پرجوش شمولیتی پروگرام کے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ،اور اعزازی مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ تھے۔
بلوچستان کے لوگ بدترین دور سے گزر رہے ہیں ،رحمت بلوچ
پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے مکران اور خصوصاً پنجگور میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی بندش پر کہا کہ مکران اور پنجگور کے عوام موجودہ دور حکومت میں بدترین دور سے گزر رہے ہیں موجودہ صوبائی حکومت اور وزراء کی غلط پالیسیوں سے مکران کے عوام کیلئے روزگار کاروبار تعلیم صحت کے دروازے بند اور پہلے سے موجود بنیادی سہولتوں کو ناکارہ بنا کر بند کردیا گیا ہے۔