پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نزیر احمد بلوچ نے حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں مالی اور جانی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے سراوان میں دیوار منہدم ہونے سے منظور احمد بلوچ کے جوانسال بیٹا نوید احمد اور اس کے بھائی کے زخمی ہونے اور ڈمب اور دیگر علاقوں میں ہونے والے نقصانات پر انتہائی دکھ آور افسوس کا اظہار کیا ۔
Posts By: نامہ نگار
سرحد پر باڑ لگا کر بلوچستان کی اراضی افغانستان میں شامل کی گئی ہے،ہاشم نوتیزئی
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس دوران میر محمد ہاشم نوتیزئی نے وفاقی وزیر داخلہ کو بلوچستان سمیت بالخصوص چاغی و نوشکی رخشان ڈویژن کے مختلف مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
دالبندین میں پانی بحران شہریوںکیلئے عذاب بن چکاہے، نیشنل پارٹی دالبندین
دالبندین: نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے جاری کردہ بیا ن میں کہا ہے کہ دالبندین شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہونے کا نام تک نہیں لیتا ہائے روز مختلف کلیوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش رہتا ہے محکمہ پی ایچ ای والے کبھی بجلی نہ ہونے ٹرانسفارمر خراب ہونے طوفانی ہواوں سے تاریں گرنے یا کبھی ٹیکنیکل فالٹ کا بہانہ بنا کر لوگوں کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں ۔
مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کی سرکاری ملازمین پر فائرنگ،معجزانہ طور پر محفوظ رہے
ڈھاڈر: پیرامیڈیکس فیڈریشن کچھی کے رہنماؤں پر مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔واقعہ کی پیرا میڈیکس نے شدید الفاظ میں مزمت کی ہے تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کچھی کیضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمدعلی چنہ،حاجی محمدعظیم چنہ، عاشق حسین اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ڈی ایچ او آفس کچھی ڈھاڈر سے پولیوکے میٹنگ اٹینڈ کرنے کے بعد اپنے گھر جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر میر محمدعارف محمدحسنی کا ضلع چاغی میں مسلح نجی بھتہ خوروں کی سرگرمیوں پر سخت برہمی کا اظہار
دالبندین: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے دالبندین سمیت ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں زمباد، بسوں اور دیگر مال بردار گاڑیوں سے مسلح نجی بھتہ خوروں کے زبردستی پیسہ وصولی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔
ڈیرہ اللہ یار، 18سالہ فورمین میکنک کاکمال، بجلی لوڈشیڈنگ سے جان چھڑادی
ڈیرہ اللہ یار(نامہ نگار)میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے 18 سالہ فورمین مکینک نے اپنے ہنر اور کامیاب تجربے سے بجلی پیدا کرکے لوڈشیڈنگ سے جان چھڑائی ہے نہ سولر نہ جنریٹر کا جھنجھٹ چوبیس گھنٹے پنکھے فریج اور ایئر کنڈیشنر بھی چلائے جاسکتے ہیں ۔
کوہلو فورسز کی کارروائی بڑے پیمانے پر گولہ بارود برآمد
کوہلو: لیویز فورس نے کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے سوراف نالہ میں کامیاب کارروائی کرکے صوبے کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا،لیویز لائن کوہلو میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابرہیم بنگلزئی نے اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیویز کیو آر ایف نے حساس اداروں کی اطلاع پر انچارج کیو آر ایف سبی زون رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں 9 گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد تخریب کاروں کے ٹھکانے پر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے تخریبی کاروں کے مکروہ عزائم ناکام بنا دیئے ڈپٹی کمشنر کے مطابق تحصیل کاہان کے علاقے سوراف نالہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ و گولا بارود برآمد کر لیا گیا ۔
مستونگ، شہید فدا بلوچ کے مشن کی تکمیل بی ایس او کا مقصد ہے، بی ایس او پجار
مستونگ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ نائب صدر شفقت ناز بلوچ جونیئر نائب صدر مرید بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید وطن شہید کامریڈ فدا بلوچ تینتیس واں برسی کے موقع پر ان کے قومی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہید فدا بلوچ کے مشن کی تکمیل بی ایس او کا مقصد ہے جسے مشعل راہ بناکر قومی جہدوجہد میں شامل کاسہ عناصر کی سرکوبی کو مکمل بنایا جاسکتا ہے۔
خضدار پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ معاندانہ رویہ افسوسناک ہے ،یونس عزیز زہری
خضدار:رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ معاندانہ رویہ افسوسناک ہے ، اس طرح پولیس کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے کہ وہ بیچ سڑک شہریوں کی عزت نفس مجروح اور انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کرے ، پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ نامناسب رویے کے ساتھ پیش آنا اور ایک فورس کی طرف سے اس طرح کی شکایات کا پے درپے سامنے آنا ناقابل برداشت عمل ہے
دالبندین، بھتہ خوری کا پردہ چاک ہونے پر کسٹم اہلکار آگ بگولہ
دالبندین:کرپشن اور بھتہ خوری کا پردہ فاش ہونے پر دالبندین کسٹم کے اہلکار آگ بگولہ، تیل والے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع، لوگ سخت پریشان۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے دالبندین اور نوکنڈی کسٹم کے خلاف بیان کیا دے دیا کرپٹ اہلکاروں نے غریب عوام سے بدلہ لینا… Read more »