دالبندین: پاک افغان بارڈر سے منسلک تجارتی گزرگاہ لیڑا ریگ بند سینکڑوں مزدور پھنس گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنا پر حکام نے پاک افغان بارڈر سے متصل تجارتی گزرگاہ لیڑا ریگ کو بند کر دیا گیا ہے۔
دالبندین: پاک افغان بارڈر سے منسلک تجارتی گزرگاہ لیڑا ریگ بند سینکڑوں مزدور پھنس گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنا پر حکام نے پاک افغان بارڈر سے متصل تجارتی گزرگاہ لیڑا ریگ کو بند کر دیا گیا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد پولیس میں بھرتی کا عمل شروع ہوگیا ہے پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں کرونا وائرس کی ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے فزیکل ٹیسٹ قد چھاتی کا عمل جاری ہے درجنوں بھر آسامیوں پر 1700سے زائد بیروزگار امیدوار قسمتی آزمائی کیلئے میدان میں پہنچ گئے ہیں پولیس لائن ڈیرہ مرادجمالی میں امیدوار بھرتی کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی سبی سید افتخار شاہ کی آمدکی راہ تکتے رہے گئے ۔
خضدار: جمعیت طلباء اسلام خضدار کے صدر بلال احمد مردوئی نے کہاہے کورونا کے آڑ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے پیچھے مذموم مقاصد ہے، حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے گھناؤنہ کھیل کھیلنا چاہئے رہی ہے لیکن جمعیت طلبااسلام اور مدارس کے طلبہ حکومت کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے اگر حکومت باز نہیں آئی تو یہ طلبہ اپنی تعلیم کو بچانے کے لیے روڈوں پر ہونگے۔
پنجگور: پنجگور کے علاقے پروم کف میں گاڑی کو حادثہ ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کپ میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے پک اپ گاڈی میں سوار پانچ افراد سراج ولد محمد عصاء سکنہ واشک،ولی ولد اللہ داد سکنہ واشک، نوراحمد ولد فیروز شاہ سکنہ واشک،مجیب الرحمان ولد محمد بخش سکنہ مشکے۔
اوستہ محمد: اوستہ محمد محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری میں سست روی کا شکار گندم خرید مراکز قائم نہ ہوسکے کاشتکار و زمیندار سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود روزانہ سیکڑوں بوریا ٹرکوں کے ذریعے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں لے جایا جا رہا ہے مسلم لیگ ن نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔
دالبندین: چاغی کے مختلف علاقوں اور افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم افراد کا اہم اجلاس چاغی میں زیر صدارت حاجی ظاہر خان حسنی چاغی میں منعقد ہوا جس میں لجے کیمپ چاغی سمیت اور آس پاس سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں حاجی ظاہر خان حسنی۔سر معلم نعمت اللہ خان۔آزاد خان۔محمد خان۔غلام حیدر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے شکر گذار ہیں۔
دالبندین: سیاسی و قبائلی رہنما سردارزادہ میر محمدعمیر محمدحسنی نے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پرسرکاری ملازمین کے جائز مطالبات حل اور تنخواہوں میں 25فیصداضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
پنجگور: پنجگور ایران بارڈر کی بندش اور پابندیوں کے خلاف ڈیزل کے کاروباری افراد اور زمباد دوہزاری ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شہر کے مرکزی بازار میں دکانوں کو بھی بند کرایا جس کی وجہ سے شام تک شہر کی تمام اہم مارکیٹ اور مالیاتی ادارے بند رہے۔
اوستہ محمد: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوستہ محمد زون کے صدر لا لا عبدالغفور بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں تعلیم کے نام پر کرپشن کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے بلوچستان کا گرین بیلٹ نصیر آباد ڈویڑن اعلی تعلیمی اداروں سے محروم ۔
پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور کے زہتمام چتکان غریب آباد یونٹ محلہ کہدہ یوسف میں ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جسکے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ میزبان کہدہ حفیظ بلوچ تھے شمولیتی تقریب سے بی این پی عوامی چتکان غریب آباد کے رہنماء کلیم اللہ نے اپنے عزیز اور اقارب کے ساتھ بی این پی عوامی سے تابش بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ( ن ) سے اور ممتاز سیاسی سماجی رہنماء محمد حسین نے استعفی دیکر میررحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ۔