اوستہ محمد گندم کی سرکاری خریداری سست روی کا شکار،زمیندار مشکلات کا شکار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: اوستہ محمد محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری میں سست روی کا شکار گندم خرید مراکز قائم نہ ہوسکے کاشتکار و زمیندار سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود روزانہ سیکڑوں بوریا ٹرکوں کے ذریعے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں لے جایا جا رہا ہے مسلم لیگ ن نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

افغان مہاجرین کیلئے چاغی میں نادرا آفس کھولا جائے،حاجی ظاہرخان حسنی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: چاغی کے مختلف علاقوں اور افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم افراد کا اہم اجلاس چاغی میں زیر صدارت حاجی ظاہر خان حسنی چاغی میں منعقد ہوا جس میں لجے کیمپ چاغی سمیت اور آس پاس سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں حاجی ظاہر خان حسنی۔سر معلم نعمت اللہ خان۔آزاد خان۔محمد خان۔غلام حیدر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے شکر گذار ہیں۔

بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، سردارزادہ عمیر محمدحسنی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: سیاسی و قبائلی رہنما سردارزادہ میر محمدعمیر محمدحسنی نے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پرسرکاری ملازمین کے جائز مطالبات حل اور تنخواہوں میں 25فیصداضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

پنجگور سرحد کی بندش کیخلاف تیل کے کاروبار سے منسلک افراد کا احتجاج، دکانیں بند، سڑکیں بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور ایران بارڈر کی بندش اور پابندیوں کے خلاف ڈیزل کے کاروباری افراد اور زمباد دوہزاری ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شہر کے مرکزی بازار میں دکانوں کو بھی بند کرایا جس کی وجہ سے شام تک شہر کی تمام اہم مارکیٹ اور مالیاتی ادارے بند رہے۔

بلوچ نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوستہ محمد زون کے صدر لا لا عبدالغفور بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں تعلیم کے نام پر کرپشن کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے بلوچستان کا گرین بیلٹ نصیر آباد ڈویڑن اعلی تعلیمی اداروں سے محروم ۔

نیشنل پارٹی میں سیاسی کارکنوں کی شمولیت پارٹی پالیسیوں پر اعتماد کی وجہ سے ہے، رحمت صالح بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور کے زہتمام چتکان غریب آباد یونٹ محلہ کہدہ یوسف میں ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جسکے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ میزبان کہدہ حفیظ بلوچ تھے شمولیتی تقریب سے بی این پی عوامی چتکان غریب آباد کے رہنماء کلیم اللہ نے اپنے عزیز اور اقارب کے ساتھ بی این پی عوامی سے تابش بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ( ن ) سے اور ممتاز سیاسی سماجی رہنماء محمد حسین نے استعفی دیکر میررحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ۔

پنجگور میں گھریلو تنازعہ پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگورمیں گھریلو تنازعہ پر جھگڑا ایک شخص جاں بحق ایک زخمی۔لیویز کے مطابق پنجگور کے تحصیل گوارگو کے گاؤں دشت شہباز میں گھریلو تنازعہ پر دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں قیصر ولد عبد الرحمن جاں بحق جبکہ صدیق ولد علی جان زخمی ہو گیا۔

ڈیرہ مرادجمالی لیویز کی گاڑی میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ڈی پی او غازی ملک عبدالغفار سیلاچی ایس ایچ او منگولی پولیس تھانہ غلام قادر رند نے خفیہ اطلاع ملنے پر اندرون بلوچستان سے لیویز فورس کی گاڑی کے ذریعے لاکھوں روپے کی اعلی کوالٹی کی۔

ڈیرہ اللہ یار، جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں واٹرسپلائی تالاب کی جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی شہر بھر میں دھویں کے بادل چھا گئے فائربرگیڈ عملے نے بڑی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پاکر قریبی گھروں کو جھلسنے سے بچا لیا گیا ۔

ڈیرہ اللہ یار ، بجلی کی تاریں گرنے سے آتشزدگی 20گھر جل کر خاکستر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: نواحی گاؤں میر دوران خان کھوسہ میں بجلی کی تاریں گرنے سے آتشزدگی 20 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے بدھ کے روز گرم ہوائیں چلنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گھروں پر گر گئیں بجلی کی تاروں سے کسان کے گھر کو آگ لگ گئی پلک جھپکتے میں آگ کے شعلوں نے دیگر کسانوں کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکے باعث 20 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔