دالبندین: قبائل میں شمولیت اور تبدیلی کا نیا طریقہ نمودار۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں میں شمولیت و استعفیٰ کا تو ہر کسی نے دیکھا اور سنا ہوگا مگر اب دالبندین و گردونواح میں قبائل میں شمولیت کا نیا رواج زور پکڑتا جارہا ہے لوگ چند سال قبل کسی اور قبیلے میں شمار ہوتے تھے مگر اب وہ اپنے اپنے قبائل تبدیل کرلیتے ہیں بعض مقامات پر چند لوگوں کا اجتماع بنا کر اسے جرگے کا نام دے کر اپنے آپ کو کسی دوسرے قبیلے سے جوڑا جاتا ہے۔
Posts By: نامہ نگار
گنداخہ سے کوئٹہ تک پیدل مارچ کے شرکاء کچھی پہنچ گئے
ڈھاڈر: اوستہ محمد،گنداخہ سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ بنیادی حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف نوجوانوں پر مشتمل گروپ سرکردہ محمد صدیق عمرانی کی قیادت میں قافلہ گزشتہ شام ضلع کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر پہنچ گیا قافلے میں شامل عادل جمالی،پروین میر سمیت دیگر کا ڈھاڈر بائی پاس بی این پی عوامی،نیشنل پارٹی، تحریک جوانان پاکستا ن کچھی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
بریسٹ کینسر کو روکنے کیلئے خواتین میں آگاہی ضروری ہے،روبینہ عرفان
قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہاہے کہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان)کے حوالے سے خواتین میں شعورآگاہی پھیلانے کے لیے مہم چلانا ناگزیر ہے اس مرض کے علامات اوراس کی بروقت تشخیص کے لیے عوام میں شعورپھیلانے کے جہادمیں ہرشخص کوکرداراداکرنا چاہیے پاکستان ایشیاء کیا ن ممالک میں شامل ہے جہاں بریسٹ کینسر کے شرح بہت زیادہ ہے۔
قلات، شدید سردی میں گیس کی بندش کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور
قلات: قلات شدید سردی میں گیس کی بندش کی وجہ سے عوام نقل مکانی پر مجبور ہیں جماعت اسلامی قلات کے ضلعی صدر عبدالسلام میروانی جنرل سیکر ٹری رحمتاللہمینگل مولانا سمیع اللہ شاہوانی غلام حسین بلوچ ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سردی کا سیزن شروع ہوتے ہی گیس کا نام نشان نہیں بجلی کی آنکھ مچھولی اور طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔
اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کے نام پر عدم استحکام پھیلارہے ہیں،بی اے پی نوشکی
نوشکی: اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کے نام پر ملک کو عدم استحکام اور اداروں کی بدنامی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے بلوچستان وزیر اعلی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
نوکنڈی میں آل پارٹیز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی ریلی
نوکنڈی: آل پارٹیز کی اپیل پر شہریوں نے فرانس میں آقائے نامدارنبی کریمﷺ کے شان میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کی تقریر میں گستاخانہ باتوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے بازار کے مین چوک پرجلسہ کی شکل اختیار کرگئی، مشتعل افراد نے فرانسیسی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ڈھاڈر، سردار ایاز صادق کے بیان کیخلاف احتجاجی ریلی
ڈھاڈر: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمدرند،پی ٹی آئی بلوچستا ن کے صوبائی رہنماء میر سردار خان رند کی کال پر ڈھاڈر میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیانیے کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی وڈیرہ علی احمد رند کی قیادت میں پی ٹی آئی دفتر سے بر آمد ہوئی ریلی میں پی ٹی آئی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھے ریلی کے شرکاء ایاز صادق غدار ہے۔
پی ڈی ایم کی جماعتوں کو اپنے ایجنڈاکا پتہ نہیں، قاسم سوری
ژوب: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو اپنے ایجیڈا کا پتہ نہیں وہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اپوزیشن جماعتیں اس طرح کی ہتھگنڈوں سے نہ ملک کا نہ عوام ک خدمت کر رہے ہیں یہ بات ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ژوب میں پارٹی کے سینئر رہنما اختر محمد مندوخیل کے رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پہلے۔
کوہلو،گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی
کوہلو: فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پشاور میں دھماکے کے خلاف کوہلو میں ریلی سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں مدارس کے طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے فرانسیسی صدر کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے تفصیلات کے مطابق فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پشاور میں دھماکے کے خلاف کوہلو میں ریلی۔
سرحدی علاقوں کے لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں، آئی جی ایف سی
دالبندین: آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سرفراز علی بریگیڈیئر سیکٹر کمانڈ ساؤتھ بلوچستان ثاقب نثار نے ونگ کمانڈر ایف سی 148 ونگ تفتان رائفلز کے محمد طارق کے ہمراہ پاک ایران سرحدی علاقے راجئے کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر سرحدی علاقے کے سربراہ قبائلی رہنماء و بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی، دفعدار ستار یارمحمد زئی،شہداد خان یار محمد زئی حاجی محمد یعقوب یار محمد زئی،ملک لقمان یار محمد زئی۔