ڈیرہ مرادجمالی،بکرامنڈی کے بیورپاریوں کا ٹھیکیدارکیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

ڈیرہ مرادجمالی: بکرامال مویشی منڈی ڈیرہ مرادجمالی کے ٹھیکیدارکے خلاف مقامی بیوپاریوں سیاسی وسماجی رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اورٹھیکیدارکی مبینہ زیادتیوں کیخلاف شدید نعرے بازی ٹھیکیداراوراس کے لوگوں نے ایک بیوپاری کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیاٹھیکیداربیوپاریوں سے شیڈول کیمطابق ٹیکس کی وصولی نہیں کر رہا اورمن مانے ٹیکس وصول کرکے بیوپاریوں اورمالداروں کیساتھ شدید ظلم و زیادتی کررہا ہے۔

ڈیرہ اللہ یار‘ بد امنی کے واقعات کیخلاف آل پارٹیز کی احتجاجی ریلی‘ قومی شاہراہ پر دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف آل پارٹیز کی جانب سے احتجاجی ریلی نکال کر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا آل پارٹیز کے کارکنوں نے بس اسٹینڈ سے ایک پر امن ریلی نکال کر شہر کے مختلف راستوں سے مارچ کرتے ہوئے مزدور چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا جسکے باعث سندھ بلوچستان کی ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید بادینی حاجی میوہ خان کھوسہ احسان احمد کھوسہ حافظ میر دوست عبدالرسول بلوچ ودیگر کا کہنا تھا کہ پولیس شہر میں امن امان بحال کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

ڈیرہ مرادجمالی، کلرک کالونی میں قبضہ گیر مافیا سرگرم ہوچکی ہے، صادق عمرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ کلرک کالونی ڈیرہ مرادجمالی کا کیس عدالت میں ہونے کے باوجود کلرک کالونی کی آڑ میں قبضہ گیر سرگرم ہو چکے ہیں کلرکوں نے ایکڑ پر مشتمل کالونی کو اونے پونے داموں فروخت کرکے انتظامیہ کو بلیک میل کرکے ہماری خریدی گئی زمین پر قابض ہونے کی کوشیش کی جاری ہے۔

کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

نوکنڈی: کوئٹہ تفتان شاہراہ پر پک اپ اور ٹرالر کے درمیان تصادم،ایک شخص جان بحق،دو زخمی ہوگئے تفصیلات کیمطابق نوکنڈی سے دالبندین جانے والی زمباد پک اپ مخالف سمت سے آنے والی ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی۔

تعلیمی اداروں کی بندش، طلباء اساتذہ اور والدین کا شدید احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی اسکولوں کی بندش کے خلاف نصیر آباد کے پرائیوٹ اسکولز کے طلباء اساتذہ اور والدین ڈیرہ مراد جمالی میں سڑکوں پر نکل آئے کمشنر آفس ڈی سی آفس اور پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرناوفاقی حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسکول بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا تفصیلات کیمطابق پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی نصیرآباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو یکساں طور پر مسترد کرتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

نوکنڈی: ٹریلراورزمباد میں تصادم ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوکنڈی : گزشتہ رات نوکنڈی کے قریب بہتر لانڈی کے مقام پر ٹریلر اور پیٹرول سے بھری زمباد گاڈی کے درمیان تصادم پیش آنے کے نتیجے میں ٹریلر اور زمباد میں آگ لگ گئی جس سے زمباد ڈرائیور نوکنڈی کے رہائشی نصیر احمد شیرزئی عرف بور جان جھلس کر موقع پر جانبحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ملک توڑنے کا کردار ادا کررہے ہیں، مولانا شیرانی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

ژوب: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے قاضی احمد خوستی کے رہائش گاہ پر کارکنوں کے منعقدہ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور اسٹبلشمنٹ دونوں چکی کے دو پل کی طرح ملک توڑنے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کا وژن حقوق کا حصول ہے، ثناء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ خضدار کے نومنتخب صدر میر شفیق الرحمن ساسولی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب کابینہ پارٹی کو ڈسٹرکٹ خضدار میں مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے کیونکہ نومنتخب کابینہ میں وہ دوست شامل ہیں۔

قبائلی سردار کے دستار کا ہر پیچ ایک ذمہ داری ہے، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: قبائلی رہنماؤں سردار یار محمد رند، سردار آصف شیر جمالدینی، سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی،ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی، میر تاج محمد رند،سردار اختر یلانزئی ودیگر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ یلانزئی قبائل کے نو منتخب سردارن یلانزئی قبائل کے ساتھ ساتھ دیگر بلوچ قبائل کے مسائل کو بلوچی دسم و رواج کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے،قبائلی روایات میں قبائلی سردار کے دستار کا ہر پیچ ایک ایک ذمہ داری ہے۔

کوہلو سلنڈر دھماکے مزید دو زخمی چل بسے، تعداد 12ہوگئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: سانحہ گیس سلنڈر کوہلو کے دو اور زخمی جان کی بازی ہار گئے اب تک جان بحق بچوں کی تعداد 12تک پہنچ گئی چھ شدید زخمی پاک اٹلین ماڈرن برن سنٹر ملتان میں زیر علاج ہیں گیارہ زخمی بچوں کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحے میں جان بحق افراد کے ورثاء کیلئے چار چار لاکھ،شدید زخمیوں کیلئے ڈھائی ڈھائی لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں پچاس پچاس ہزار امداد کا اعلان کیا ہے۔