|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2020

نوکنڈی: کوئٹہ تفتان شاہراہ پر پک اپ اور ٹرالر کے درمیان تصادم،ایک شخص جان بحق،دو زخمی ہوگئے تفصیلات کیمطابق نوکنڈی سے دالبندین جانے والی زمباد پک اپ مخالف سمت سے آنے والی ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی۔

جس سے پک اپ ڈرائیور نصیر احمد ولد ملک عبدالرشید سکنہ نوکنڈی جھلس کر جان بحق ہوگئے جبکہ ٹرالر کے ڈرائیور اور کلینر معمولی زخمی ہوگئے لیویز نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔