مائنز اونرز کے مسائل حل کئے جائیں، مدد خان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: مائنزاونرز ایسوسی ایشن کاایک اہم اجلاس ممتازمائنزاونرحاجی میرمددخان سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں میرعاصم سنجرانی،حاجی بشیرجان،میرجمیل جان سنجرانی،کامریڈسیدمحمدنبی بلوچ، حاجی محبوب علی سنجرانی،قاضی میراحمدحسن زئی،سیددرمحمد،حاجی غلام قادرسنجرانی،عبدالسلام کشانی، غلام جان اوردیگرمائنزاونرزنے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

ایرانی سیکورٹی فورسزنے 58پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تفتان:پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 58 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا

پنجگور،ٹرمینل ایریامیں ڈاکوںنے گودام کاصفایاکردیا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

پنجگور: پنجگور ٹرمینل ایریا میں گودام سے نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان تین گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور ٹرمینل ایریا میں گزشتہ شب دو درجن سے زائد ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر گودام میں چوکیدار کو یرغمال بناکر 20 لاکھ روپے مالیت کی سامان تین گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے پنجگور کے کاروباری حلقوں نے ڈاکووں کی آزادنہ وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

میر ظفراللہ خان جمالی ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے،دوست محمدمزاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے انہوں نے ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی جدوجہد کی انکی سیاسی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، حسنین شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: بی ایس ڈی آئی اجالا فاونڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب مستونگ میں خواتین پر صنفی تشدد واقعات کے خلاف خواتین کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔اس موقعے پر بی ایس ڈی آئی کے پروگرام آفیسر محمد حسنین شاھوانی بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر جہانگیر منظور بلوچ پریس کلب۔

وندر،گلشیری میں لگائے گئے فش ملز کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے، عوامی حلقے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

وندر: وندراورسونمیانی کے عوامی حلقوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گلشیری میں لگائے گئے فش ملز کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے ، فش ملز اور اس سے نکلنے والی آلودگی سے انسانی زندگیوں، چرند و پرند ، جنگلات کو خطرات ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزراعلیٰ بلوچستان کی توجہ حلقہ میں فش ملز اور ان سے نکلنے والی آلودگی کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گلشیری میں آبادی کے درمیان بنے فش ملز کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

مستونگ کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ 2افراد جاں بحق دو زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: قومی شاہراہ پر دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر دو افراد جاں بحق دو زخمی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پر گنجہ ڈھوری کے علاقے میں ڈبل پل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے نتیجے میںدو افراد جاںبحق اور دو شدید زخمی ہوئے۔

نئے تعینات اساتذہ معاشرے کی ترقی کر دار ادا کریں ،نصیب اللہ مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: کوہلو میں سی ٹی ایس پی کے تحت محکمہ تعلیم کے 72 اساتذہ کرام میںتقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امیر محمد کاکڑ,ڈی ای او جعفر زرکون,ایجوکیشن آفیسر حفیظ مری,سپورٹ آفیسر جمعہ خان مری سمیت ضلعی آفیسران نے شرکت کی ہے۔

کرپشن کی جڑیں معاشرے میں مضبوط ہوتی ہورہی ہیں ،ڈپٹی کمشنرسبی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: سبی میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرشہر کے مختلف مقامات پر تقریبات انعقاد کیئے گئے ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی کی قیادت میں واک اور سرکٹ ہاوس میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی میر چاکر خان رند یونیوسٹی سبی کے وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسر علی نواز مینگل تھے تقریب میںمختلف محکموں کے آفیسران ،شہریوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بلوچستان ترقی کی راہ گامزن ہوا ہے، نوابزادہ طارق مگسی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گنداواہ: صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان بھر میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہے بلوچستان ترقی کی راہ گامزن ہوچکا ہے ان خیالات کا انہوں نے گاجان ہاؤس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر چیف سردار جلال سے ملاقات کے دوران میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔