بلوچستان میں بجلی بحران کے ذریعے زراعت کو تباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے ، زمیندار ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈھاڈر: زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے مرکزی چئیرمین ،رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے ڈھاڈر کا دورہ کیا اسموقع پر انکے اعزاز میں زمیندار ایکشن کمیٹی ڈھاڈر بولان کی نومنتخب صدر وڈیرہ علی احمد رند جنرل سیکرٹری ملک اسد اللہ بنگلزئی نے مقامی ہوٹل میں عصرانہ دیا اسموقع پر مرکزی چئیرمین نے ڈھاڈرکی نومنتخب کابینہ کومبارک باد پیش کی ۔

اے این پی رہنما اسد اچکزئی کی عدم بازیابی کیخلاف سبی میں ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کے عدم بازیابی کے خلاف سبی میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ،سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،ریلی کی قیادت اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت خان کاکا نے کی ۔

نوشکی، گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کے زیر اہتمام ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: بی این پی کے زیراہتمام مرکزی کال پرگوادرشہرمیں باڑلگانے کیخلاف ضلعی سیکٹریٹ سے ضلعی صدرمیرعطاء اللہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔مظاہرین سے ضلعی صدرمیرعطاء اللہ،سی سی ممبرمیرخورشیدجمالدینی،سابق ضلعی صدرنزیربلوچ،بی ایس اورہنماء الیاس بلوچ، میرپسندخان ماندائی ویگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت گوادرشہرکوباڑلگاکرمقامی بلوچوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں لگی ہوئی ہے۔

بسیمہ ،بی این پی کی کال پر گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف احتجاجی مظاہرے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بسیمہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال کے مطابق گوادر کو باڑ لگانے اور بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام پر نارروا تقسیم کے خلاف بی این پی بسیمہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ڈیرہ اللہ یار ، این ٹی ایس پاس امیدواروں کا احتجاجی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: این ٹی ایس پاس امیدواروں کا آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا واپڈا کی خالی آسامیوں پر این ٹی ایس پاس امیدواروں نے یونین کے صدر محمود سومرو اور جنرل سیکریٹری ماجد علی کھوسہ کی قیادت میں ریلی نکالی۔

سینٹ انتخابات قبل از وقت کرانے کا اعلان حکومتی بوکھلاہٹ ہے ، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بھاگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کا قبل از وقت اعلان حکومتی بوکھلاہٹ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں جے یوآئی ضلع کچھی کے امیر سید ارشد شاہ سابق امیر حاجی حفیظ اللہ مغیری جمعیت کے اقلیتی رہنما ڈاکٹر درشن کمار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

دالبندین، مہنگائی کا طوفان ، غریب عوام پریشان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: دالبندین بازار میں مہنگائی کا طوفان برقرار۔ آفیسران کے دورے بے سود۔تفصیلات کے مطابق دالبندین میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کنٹرول ہونے کا نام تک نہیں لیتا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب عوام سے جینے کا بھرم تک چھین لیا ہے دوسری جانب پرائس کنٹرول کمیٹی سے وابستہ متعلقہ سرکاری حکام کے دعوے بے سود رہے۔

غیرقانونی طور پر ایران داخل ہونے والے 29پاکستانی گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 29 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا ۔

بلوچستان بھر میں جدید طرز کے جیل بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، آئی جی جیل خانہ جات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان قادربخش پرکانی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل سبی کے مسائل کو دور کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے حکومت بلوچستان نے جدید ماڈل جیل بلوچستان بھر میں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جلد ہی جدید ماڈل جیل کوئٹہ میں بنائی جائے گی جو ہمارا پائلٹ پروجیکٹ ہوگا جس میں خواتین بچہ وارڈ سمیت تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے۔

بی این پی کے مرکزی کونسلر جان محمد گرگناڑی کے مبینہ اغواء کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر جان محمد گرگناڑی کے مبینہ اغواء کے خلاف کوئٹہ کراچی ۔خضدار شہداد کوٹ قومی شاہرائیں بلاکبی این پی کے مرکزی کال پر پارٹی کے مرکزی رہنماء جان محمد گرگناڑی کا نامعلوم افراد کے ہاتھوں مبینہ اغواء کے خلاف بی این پی کے مشتعل کارکنان جمشید آباد ۔وڈھ۔ سوناروں ۔ اورناچ ۔ ڈراکھالہ سمیت بارہ مقامات سے رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دیا گیا