|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2020

سبی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کے عدم بازیابی کے خلاف سبی میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ،سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،ریلی کی قیادت اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت خان کاکا نے کی ۔

کارکنوں کا شدید نعرے بازی ،صوبائی ترجمان اسداللہ اچکزئی کی بازیابی کا مطالبہ ،مظاہرے میں بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)،نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے بھی شرکت کی، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کے عدم بازیابی کے خلاف آج سبی میں اے این پی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی صوبائی جنرل سیکرٹری بلوچستان مابت خان کاکا کی قیادت میں پبلک پارک سبی سے نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے احتجاجی ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراوں کا گشت کرتے ہوئے سبی پریس کلب پہنچ گئے اور سبی پریس کلب کے سامنے نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ترجمان اسدخان اچکزئی کے عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت خان کاکا ۔

ضلعی صدر سعید خان خجک ،خان محمد کاکڑ ،مجتبیٰ خجک ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یعقوب بلوچ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یار محمد بنگلزئی ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا یحییٰ مرغزانی اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی کارکنوں سمیت عام شہری عدم تحفظ کے شکار ہیں ایر پورٹ روڈ کوئٹہ سے تین ماہ قبل دن ڈھاڑے اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرکے لے گئے۔

اور تین ماہ گذرنے کے باوجود صوبائی حکومت اور کوئٹہ پولیس مغوی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہو چکی ہے اور آج تک اس کے خاندان کو صحیح صورت حال سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے مقررین نے کہا کہ اے این پی کے کارکن بلوچستان حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمین نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی باحفاظت باز یابی کے لئے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان ،آئی جی پولیس بلوچستان اور دیگر ذمہ داراداروں سے رابطہ کیا ہے لیکن اب تک ہمیں کوئی خاطر خواہ تسلی نہیں ملی ہے اس کے لئے اے این پی بلوچستان نے صوبائی ترجمان اسد خان کی با حفاظت بازیابی کے لئے صوبے کے تمام اضلاع احتجاجی کال دی ہے تمام ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائے گی۔

انہوں نے صوبائی حکومت اور کوئٹہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد اللہ خان اچکزئی کو با حفاظت بازیاب کرکے تام سیاسی رہنماووں سمیت عام شہریوںکو تحفظ فراہم کریں۔