|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: این ٹی ایس پاس امیدواروں کا آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا واپڈا کی خالی آسامیوں پر این ٹی ایس پاس امیدواروں نے یونین کے صدر محمود سومرو اور جنرل سیکریٹری ماجد علی کھوسہ کی قیادت میں ریلی نکالی۔

اور مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال واپڈا کی خالی آسامیوں کے لیے این ٹی ایس کا تحریری امتحان پاس کیا اور رواں سال کی فروری میں فزیکل ٹیسٹ بھی دیے ہیں۔

تاہم اب تک ہمیں تعیناتی کے آرڈر جاری نہیں کیے جا رہے امیدوار عرصہ ڈیڑھ سال سے آفر آرڈر کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر امیدواروں کو آفر آرڈر جاری کیے جائیں۔