صوبے کے لوگوں کی خدمت ہماراوژن ہے ، ظفراللہ زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گدر: بلوچستان کی وسائل اور بلوچ دھرتی کے حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے ہمشیہ صف اول میں ہو کر آواز بلند کی ہے کیونکہ کہ ہمارا وڑن ہی ہے لوگوں کی خدمت چاہیے جس حوالے سے ہو دن یا کہ رات عوام کی آواز کو ہر پلیٹ فارم تک پہنچایا ہے،ہم نے نظریاتی سیاست یعنی پارلیمانی سیاست کی ہے اور ہمشیہ بی این پی عوامی نے اجتماعی کام کیے ہیں۔

معدنی دولت سے مالا مال چاغی بنیادی سہولیات کو ترس رہا ہے ، رئوف مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و سابق ایم این اے میر عبدالرؤف مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ معدنی خزانے سے مالا مال دنیا کے امیر ترین خطے چاغی میں زندگی کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔سیندک کاپر اینڈ گولڈ جیسی وسیع پروجیکٹ جو کہ کئی عشروں سے پیداواری عمل میں مصروف ہے اس کے ہوتے ہوئے چاغی کے عوام کی قسمت نہیں بدلی۔

حکومت کی جانب سے ایرانی تیل کی بندش عوام کامعاشی قتل ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تمپ:  نیشنل پارٹی تمپ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایرانی تیل کی بندش عوام کامعاشی قتل ہے۔ یہ عوام دشمن نوٹیفکیشن ہے جو عوام کوکسی صورت قبول نہیں، ایک طرف مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور بے روزگاری نے عوام کومعاشی طورپر مفلوج بنایا ہے۔ عوام اپنی جان جھوکوں میں ڈال کر ایرانی تیل لاکر اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں۔

ژوب، گھر میں دھماکہ دو افراد جاں بحق ایک زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ژوب: ژوب شہر سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر کلی خروندئی مندوخیل کے قریب گھر میں دھماکہ دو افراد جاںبحق ایک زخمی ۔تفصیلات کے مطابق پاوندہ سلیمان زئی کے گھر کے کمرے میں سٹوپ جلاتے ہوئے ۔

ایرانی تیل پر پابندی قبول نہیں ، ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر پابندی لگانے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق کو بالائے طاق رکھ کر صوبے کے لاکھوں افراد کے ساتھ کلہواڑ کیا گیا ہے۔

خضدار یونیورسٹی کے آفیسرز کا قلم چھوڑ ہڑتال جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں دوگھنٹے کا قلم چھوڑ ٹوکن احتجاج جاری ہے، بی یو ای ٹی خضدار آفیسر ایسوسی ایشن گزشتہ دو روز سے احتجاج پر ہے ،اس سلسلے میں ایڈمن آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا، ان کے مطالبات میں سروس اسٹریکچر ، ایڈیشنل چارج کا خاتمہ کیا جائے ۔

کریمہ بلوچ قتل کیخلاف مستونگ، مند اور بسیمہ میں احتجاجی ریلیاں و مظاہرے

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

مستونگ: معروف سیاسی شخصیت اور بی ایس او کے سابق چیئر پرسن بانک کریمہ بلوچ کی شہادت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی مستونگ کے زیر اہتمام مستونگ میں ریلی و جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سینکڑوں کی تعداد میں جوانوں کے علاوہ بی ایس او پجار، بی ایس او دیگر طلباء تنظیموں کے نمائندوں سمیت بی این پی و نیشنل پارٹی کے عہداران اور کارکنوں اور دیگر سیاسی سماجی ورکرز اور زندگی کے مختلف شعبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سوراب بازار میں ایف سی کاڑی پر بم حملہ ،دو اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوراب: سوراب بازار میں نامعلوم افرادکاایف سی کی گاڑی پرہینڈ گرینیڈ سے حملہ،حملے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کردیاگیاہے جہاں ابتداہی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کومزید علاج کے لیے خضدار منتقل کردیاگیاتفصیلات کے مطابق منگل کے روز سہ پہرتین بجے کے قریب نامعلوم افراد نے سوراب بازار میں مین چوک پر کھڑی سیکورٹی فورسزکی گاڑی پر دستی بم پھینک فرار ہوگئے۔

ڈھاڈر میں سوئی گیس کا بحرانی کیفیت، شریوں نے ریلی نکالی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈھاڈر: ڈھاڈر میں سوئی گیس بحرانی کیفیت کے خلاف شہری سراپا احتجاج،شٹر ڈاؤن احتجاجی مظاہرہ سوئی گیس حکام اپنا قبلہ درست کریں ڈھاڈر کے عوام کے ساتھ نارواسلوک ہرگز قبول نہیں کرینگے۔

کوہلو ، گوادر باڑ کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے گوادر میں باڑ لگانے ساحلی علاقوں جزائر کو وفاقی حکومت کے زیر انتظام کرنے کے خلاف کوہلو شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔جہاں پر مظاہرین سے ضلعی صدر ملک گامن خان مری ، جنرل سیکریٹری فاروق مری و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر قبضہ گیریت کوئی نئی بات نہیںماضی میں بھی بلوچستان کے ساحل وسائل پر قبضہ جمانے کی ہرممکن کوشش کی گئی۔