سانحہ مچھ ، ڈیرہ اللہ یار میں موم بتیاں جلا کر شمعے روشن کی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار سول سوسائٹی صحافیوں اور شہریوں نے موم بتیاں جلا کر سانحہ مچھ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کی شہر کے مزدور چوک پر سول سائٹی کے نمائندوں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر موم بتیاں جلائیں۔

دو بیٹوں کو لاپتہ کرکے قتل کیا گیا تیسر ے کو بازیاب کرایا جائے ، والدہ کی دعائی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: کلی کونگھڑ مستونگ کے رہائشی 2013 سے لاپتہ لیویز اہلکار سعیداحمدولد حبیب اللہ شاہوانی کی والدہ و بہین والد و دیگر خواتین نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا بیٹا اپنے ایک کزن کے ہمراہ کوئٹہ سے مستونگ آتے ہوئے لدھا کے قریب گرفتار کرکے لاپتہ کیاگیا جبکہ گزشتہ سال میرے بیٹے کے کزن کو رہائی ملی،جبکہ میرا بیٹا گزشتہ آٹھ سالوں سے لاپتہ ہے ۔

اوستہ محمد ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: دو ماہ قبل اوستہ محمد کے قریب نوجوان اکبر مینگل کو بیدردی سے قتل کر کے ان کی لاش کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی کو سٹی پولیس نے گرفتار کیا لیکن ورثاء کو یہ شعبہ تھا کہ مقتول کی بیوی سمیت اصل قاتل کوئی اور ہے۔

عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کا واحد راستہ جمہوریت ہے ،خالق بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

واشک: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کا واحد راستہ جمہوریت ہے۔موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت نے ملک کو ترقی کے بجائے سیاسی معاشی سماجی اور معاشرتی طور پر مفلوج اور تباہ کردیا ہے۔

قبائلی تنازعات ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، سردار فتح محمدحسنی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: قبائلی تنازعات ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں امن وامان کی خاطر تمام قبائل کو اپنا کردار ادا کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار الفتح پینل کے بانی و سابقہ سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے دالبندین میں واقع محمد حسنی ہاؤس میں منعقدہ گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب کے دوران کہی۔

پاک ایران سرحد کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ قومی شاہراہ بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں دوستانہ تجارتی زیرو پوائنٹ گیٹ کی بندش کے خلاف مظاہرین نے انٹرنیشنل شاہراہ پر احتجاج اور دھرنا دیا تفصیلات کے مطابق پچھلے 4 مہینوں سے بند پاک ایران دوستانہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کی بندش کے خلاف جمعیت علماء اسلام اور بابائے چاغی پینل کے زیر اہتمام تفتان میں احتجاج اور انٹرنیشنل شاہراہ کو تمام آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ۔

عرب شیخ جنگلی حیات کے شکار میں بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہیں ، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی فنانس سیکریٹری وقبائلی رہنماء ایڈوکیٹ میرلیاقت علی مینگل نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ضلع نوشکی کے جنگلی حیات کے شکارکے لئے سعودی عرب کے شیوخ کو نہ جانے کن شرائط کے بنیاد پر الاٹ کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جنگلی حیات کے شکار کے لئے بین الاقوامی اصول متعین کئے گئے ہیں جن کی رو سے صرف اور صرف ان جانوروں اور پرندوں کے شکار کی اجازت ہوتی ہے۔

لینڈ مافیا کیخلاف کریک ڈائون قابل تحسین ہے، مجید بدوزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: ملک عبدالمجید بدوزئی مزار خان ماندائی شاہ محمد بدوزئی غلام نبی باجیزی اور داد محمد نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی کے 72سال گزرنے کے باوجود بھی قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ 700کلومیٹر اراضی کی سٹلمنٹ نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وطن عزیز کے حقیقی باشندے اسناد اور دستاویزات رکھنے کے باوجود اپنی اراضیات سے محروم ہیں۔

کریمہ بلوچ کے قتل کیخلاف دالبندین و کوہلو میں احتجاجی ریلیاں

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

دالبندین: بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون کے زیراہتمام کینیڈا میں بانک کریمہ بلوچ کی قتل، گوادر میں باڑ لگانے اور ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر پابندی کے خلاف دالبندین بازار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔اس دوران شرکاء نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

صوبے میں جلد نئی سیاسی جماعت تشکیل دیںگے، سردار فتح محمد حسنی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: انتخابی اصلاحات کے لیے پی ڈی ایم کا کردار نیک شگون ہے۔ نئی سیاسی جماعت کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ معدنی وسائل عوام پر خرچ ہونے چائیے سرحدی اضلاع کے لوگوں کو بے روزگار کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔