|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2020

نوشکی: بی این پی کے زیراہتمام مرکزی کال پرگوادرشہرمیں باڑلگانے کیخلاف ضلعی سیکٹریٹ سے ضلعی صدرمیرعطاء اللہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔مظاہرین سے ضلعی صدرمیرعطاء اللہ،سی سی ممبرمیرخورشیدجمالدینی،سابق ضلعی صدرنزیربلوچ،بی ایس اورہنماء الیاس بلوچ، میرپسندخان ماندائی ویگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت گوادرشہرکوباڑلگاکرمقامی بلوچوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں لگی ہوئی ہے۔

جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، گوادر بلوچستان کا شہہ رگ ہے جسے کسی صورت بلوچ قوم کٹنے نہیں دیگی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں سے بلوچوں کے ساحل وسائل کولوٹنے کے لئے بلوچوں کیخلاف مختلف حربے استعمال کئے جاتے رہے ہیں،نوجوانوں کولاپتہ کرکے عقوبت خانوں میں بندکنا،مسخ شدہ لاشیں پھینکنا ان تمام سازشوں کے باوجود بلوچ اپنی قومی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے۔

بلوچستان میں اب تک کئی آپریشن کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہاوفاق پنجاب کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لئے بلوچستان کے جزائرکووفاق کے نام پرچھینا چاہتی ہے، بلوچستان کو تقسیم کرنے کے لئے شمالی و جنوبی کاسازش کرکے ہماری طاقت اور سرزمین کوتقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے کسی صورت بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کیساتھ ملکر کامیاب نہیں ہونے دیگی ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کے اپنے بنائے ہوئے ہیں مگراسے بھی گوادر کے چاروں اطراف باڑلگانے کے حوالے سے اعتماد میں نہ لے کر بائی پاس کیا گیا،انہوں نے کہا حکومت کے پاس گوادر کے باسیوں کے لئے پینے کے پانی کیلئے فنڈز نہیں مگرگوادرکوباڑلگانے کیلئے فنڈز ہیں،انھوں نے کہا کہ قدرت نے بلوچستان کوساحل اور وسائل سے مالامال کیا ہے۔

جس پرنہ صرف وفاق وپنجاب کانظرہے بلکہ پوری دنیاکی نظریں ہمارے ساحل اوروسائل پر لگی ہوئی ہیں دشمن کے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے قائد بلوچستان سردار اختر مینگل کی قیادت میں متحد ہوکر دشمن کے منفی ہتھکنڈوں کو ناکام بنایا جایا، بی این پی بلوچستان کو کسی صورت میں جنوبی و شمالی کے نام پر تقسیم ہونے نہیں دیگی۔