سیکورٹی ادارے کپاس سے لدی گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس لے رہے ہیں، نوشکی زمیندار ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی اور بی این پی کے سی سی ممبر میر خورشید احمد جمالدینی،،حاجی عبدالسلام ماندائی،حاجی سلطان محمد جمالدینی و دیگر نے زمینداروں کے ہمراہ کسٹم کے رویے کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسٹم حکام بارڈر پر افغانستان اور ایران کے کپاس کو اندرون ملک روکنے کے بجائے نوشکی، چاغی اور خاران کے کپاس کو بھتہ وصولی کے لئے روک رہے ہیں۔

بلوچستان اور سندھ کے جزائر وفاق کے حوالے نہیں کریں گے،سکندر ملازئی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ کے سینئر رہنماء و سابق ناظم میر سکندر خان ملازئی نے اپنے جاری کردہ میں کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان اور سندھ کے جرائز کو ایک خود ساختہ اور غیر قانونی صدارتی آرڈیننس کے زریعے وفاق کی تحویل میں دینے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صوبائی خود مختیاری اور صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں۔

مستونگ میں گیس کی سپلائی کیلئے نئے ٹی بی ایس سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ شہر و گردونواح میں گیس پریشر کے کمی کے مسلے کو حل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر کو گیس سپلائی کرنے کیلئے ایک اور نئے ٹی بی ایس سسٹم نصب کرنے کیلئے حکام نے جگہ کا معائینہ کرکے جلد کام شروع کرنے فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر و گردونواح میں گیس پریشر کے کمی ودرپیش عوامی مشکلات کا ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی نے نوٹس لیتے ہوئے۔

نوجوان نسل کو محفوظ بنانے کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے، اعظم سواتی، قاسم سوری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

دالبندین+نوکنڈی: وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم خان سواتی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اور اپنے آنے والے نسل کوبچانے کے لیے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے اے این ایف پاکستان کی زبردست اور اہم فورس ہے، منشیات ایک ناسور کی طرح ہے جو آہستہ آہستہ پھیل کر ماحول کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جاتا ہے۔

زیر التوا منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا نئے منصوبے شامل کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر سبی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہا کہ ضلع سبی میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے عوام مستفید ہونگے،زیر التوا منصوبوں کو بھی جلد شروع کیا جائے گا،مذید نئے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں جو بہت جلد منظور ہونگے اور ان پر کام کا آغاز کیا جائے گا،کام کے معیار اور مقدار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،سبی بچاو بند اور لہڑی بچاو بند پی اینڈ ڈی میں شامل ہیں۔

چمن، اسد خان کے اغواء کیخلاف آل پارٹیز و تاجروں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان کی اغواء کے خلاف تیسرے روز بھی آل پارٹیز تاجراتحاد کا احتجاجی دھرنا جاری دھرنا چمن کوئٹہ شاہراہ مال روڈ پر ڈی سی کمپلیکس کے سامنے جاری اسد خان کی بازیابی تک دھرنا ختم کیا جائے گا،آل پارٹیزتفصیلات کے مطابق اے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کے لاپتہ ہونے کے خلاف تیسرے روز بھی چمن شہر میں آل پارٹیز عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخواامیپ، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، جماعت اسلامی، مظلوم اولسی تحریک۔

سازشی عناصر کیخلاف ہم سرخرو ہوئے، حاجی زابدعلی ریکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بسیمہ: جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ آج سات اکتوبر کو واشک کے عوام کو ظلم و ناانصافی اور سابق نمائندگان سے نجات کو دو سال مکمل ہوئے سات اکتوبر کو پشتکو اور سرآپ کے باشعور عوام نے پچیس جولائی کے اہل واشک کے انتخابی فیصلے کو طاقتور بنا دیا آج اہل واشک کو سابقہ کرپشن زدہ نمائندگان سے جان چوٹنے کو دو سال مکمل ہوئے۔

نوشکی، آل پارٹیز اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرے کااعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: آل پارٹیز اور زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کا مشترکہ اجلاس پریس کلب نوشکی میں زیرصدارت صدر زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی میر محمد اعظم ماندائی منعقد ہوا اجلاس میں آل پارٹیز کے نمائندے میر خورشید احمد جمالدینی، حاجی منظور مینگل، مفتی فدا الرحمن ریکی، عبیداللہ، حافظ عبداللہ گورگیج اور جبکہ ممتاز زمیندار ملک حاجی محمد عثمان جمالدینی، سردار زداہ حاجی منظور مینگل، حاجی عبدالسلام ماندائی، میر عبدالواحد بادینی، ندیم بڑیچ، میر قائم خان جمالدینی، عنایت اللہ بڑیچ، ہدایت اللہ بادینی، محمد ایوب بادینی، حاجی میر علی دوست بادینی، حاجی محمد بخش ماککی،حاجی عبدالمجید، صالح محمد ماندائی، محمد عارف بادینی، سوشل ورکر کامریڈ جمیل بلوچ، ودیگر درجنوں زمینداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیہی فیڈرز میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

چمن،اسدخان کی بازیابی کے حوالے سے ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان کی اغواء کے خلاف آل پارٹیز تاجراتحاد کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ شہر کے مختلف شاہراہ سے ہوتے ہوئے ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگیا تفصیلات کے مطابق اے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان کو 12 دن پہلے کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کے خلاف آل پارٹیز نے پہلے چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ کو بند کر دیا تھا۔