
سبی : میں زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم ،قبائلی شخصیت سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور معتد د کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،
سبی : میں زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم ،قبائلی شخصیت سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور معتد د کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، پارٹی کے ضلعی صدر میر عطاء اللہ مینگل، مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری، میر خورشید احمد جمالدینی، ایم این اے رخشان ڈویژن حاجی محمد ہاشم نوتیزئی، ایم پی اے بابو رحیم مینگل، حاجی بہادر خان مینگل اور ضلعی جنرل سیکرٹری حمید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم اورصوبے کے اجتماعی قومی مفادات ہمیں تمام تر چیزوں سے عزیز ہے۔
پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت کی ممکنہ تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے بلوچستان کو تقسیم کرنے اور وسائل کی لوٹ مار اب بند ہونا چائے نیشنل پارٹی بلوچستان کے وسائل کے محافظ اور سرزمین کی وارث ہے بلوچستان کو تقسیم کرنے کی ہرسطع پر مزاحمت کرینگے۔
مستونگ: بی ایس او مستونگ کے زیراہتمام مستونگ میں منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے اہتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ریلی کے شرکاہ سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ سمیت بلوچستان بھر میں منشیات سمیت دیگر سماج دشمن و منفی سرگرمیوں کو کھلی چھوٹ دی گئی یے جسکا مقصد بلوچ نوجوانوں کو ایسے منفی ہتھکنڈوں کا شکار بنا کرذہنی و جسمانی طور پر مفلوج کرنا یے۔
Posted by نامہ نگار & filed under بلوچستان, مزید خبریں.
دالبندین: دالبندین میں 2مختلف حادثات میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع تالو لانڈھی کے قریب 2تیز رفتار زمباد پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ثنا اللہ سکنہ دالبندین، رحمت اللہ سکنہ دالبندین نواز سکنہ ماشکیل اورمنظور ساکن ماشکیل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طو رپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا۔
چمن: اے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کو گزشتہ جمعہ کو کوئٹہ چمن شاہراہ سے لاپتہ ہوگئے تھے اسد خان کے لاپتہ ہونے کے خلاف اے این پی اور آل پارٹیز تاجر اتحاد کی جانب سے چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کیے ہوئے چار روز گزر گئے اے این پی کے صوبائی صدر و ایم پی اے اصغر خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسد خان اچکزئی کو آج 8 روز ہوچکے ہے کہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔
اوستہ محمد: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر سابق وزیراعلی بلوچستان و ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ بی اے پی کی حکومت صوبے میں ترقی و خوشخالی کے لئے کوشاں موصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے حلقہ انتخاب میں روڈوں کا جال بچھانے کے اوستا محمد اور گنداخہ میں موصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے ترقیاتی اسکمات تیزی سے جاری ہیں کیرتھرکینال کے مختلف کینالوں کی بھل صفائی کے لئے بھی فنڈ تجویز کئے گئے۔
چمن: جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز شہید اسلام مولانا محمد حنیف کانفرنس چمن بازار میں منعقد ہوا کانفرنس میں ہزاروں افرد اور کارکنان جمعیت نے شرکت کی،شہید اسلام مولانا محمد حنیف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدر ی۔
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہا ہے اساتذہ کے کمی سے بلوچستان بھر کے اسکولوں کو شدید مشکلات ہے محکمہ تعلیم اساتذہ کے آسامیوں پر سی ٹی ایس پی کے تحت کامیاب امیدواروں کی جلد از جلد تعیناتی عمل میں لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
مستونگ: مستونگ میں منشیات کی بڑھتی ہوئی رجحان نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے یہ زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ اس حوالے سیانتظامیہ کی چشم پوشی لمحہ فکریہ ہیں انتظامیہ کی تمام توجع چیک پوسٹوں پرہے مستونگ میں نوجوان لڑکے لڑکیاں تیزی سے منشیات میں مبتلا ہو رہے ہیں۔