|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

دالبندین: دالبندین میں 2مختلف حادثات میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع تالو لانڈھی کے قریب 2تیز رفتار زمباد پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ثنا اللہ سکنہ دالبندین، رحمت اللہ سکنہ دالبندین نواز سکنہ ماشکیل اورمنظور ساکن ماشکیل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طو رپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا۔

جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی نواز کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ گاڑیوں کے تصادم کے دوران ڈیزل سے لوڈ زمباد پک اپ گاڑی الٹ گئی جس کے سبب ہزاروں لیٹر ڈیزل زمین پر بہنا شروع ہوگیا اور گاڑی مالک کو لاکھوں روپے کے نقصانات ہوئے علاوہ ازیں فیصل کالونی بائی پاس روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سے گر کر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے مذید تفتیش جاری ہے۔