بلوچستان میں حکومت چھ سینیٹرز دے تو بات ہو سکتی ہے، اخترمینگل، محمود اچکزئی، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستا ن ڈیموکرٹیک موومنٹ کے رہنمائوں کہا ہے کہ بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں نشستیں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوں تو حکومت سے بات ہو سکتی ہے، حکومت سینیٹ انتخابات کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر اپنی ہار پر بھی شادیانے بجا رہی ہے، اس وقت اس پوزیشن میں ہیں کہ بلوچستان سے پانچ سے چھ سینیٹر منتخب کروا سکتے ہیں ۔

بلوچستان تعلیمی اداروں میں15مارچ سے امتحانات لینے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے گرم اورسرد علاقوں کے اسکولوں میں 15مارچ سے امتحانات لینے کا اعلان کردیا ۔ڈائریکٹریٹ تعلیم بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام گرم اور سرد زون کے اسکولوں میں 15مارچ سے امتحانات لئے جائیں گے۔

دفاتر میں فائلوں کی نقل و حرکت کو دیکھنے کیلئے ٹریکنگ نظام متعارف کرادیا ہے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ کا پیر کے روز دورہ کیا۔سینیٹر نصیب اللہ بازئی ودیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسد اچکزئی واقعہ کی عدالتی انکوائری کرائی جائے، میاں افتخار حسین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی نے اسد خان اچکزئی کے اغواء اور لاش ملنے تک کے واقعات کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا۔

اختر مینگل سے صادق سنجرانی، سردار رند کی ملاقاتیں بے نتیجہ ختم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے بی این پی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا دونوں جانب سے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

بلوچستان میں سینٹ انتخاب جیتنے کیلئے فارمولہ آسان نہیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے امیدواروں کو کم از کم 912پوائنٹس ، خواتین اور ٹیکنو کریٹ نشستوں پر 2167جبکہ غیر مسلموں کی نشست پر 3251پوائنٹس حاصل کرنا ہونگے ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کل (بدھ کو) ہونے والے سینیٹ انتخابات ہر رکن صوبائی اسمبلی کے پہلی ترجیح کے ووٹ کو 100پوائنٹس حاصل ہیں۔

ہماری ثقافت روایتوں کاامین ہے، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ میں اپنی اور صوبائی حکومت کی جانب بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے پورے بلوچستان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ہماری ثقافت ہماری روایتوں کاامین ہے ۔غیور اور بہادر اقوام ہمیشہ اپنی ثقافت کے ساتھ جڑی رہتی ہیں ۔ اور اپنی ثقافت پر فخر محصوص کرتی ہیں ۔

گوادر پورٹ بلوچستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، تحریک انصاف

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حمزہ خان ناصر نے کہا ہے کہ گوادر سی پورٹ پاکستان اور خاص کر بلوچستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے گوادر کی تکمیل سے ملک میں روزگار کے وسیع مواقع میسر ہونگے۔

کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں کی بندش تشویشناک ہے، پشتونخوا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباء کے باعث ملک بھر میں ٹرانسپورٹ اور ریلوے نظام کی بندش کی گئی اور سفری پابندیاں عائد کردی گئی تھی لیکن ملک بھر میں اب ٹرانسپورٹ اور ریلوے نظام دونوں مکمل طور پر بحال ہوچکے ہیں لیکن کوئٹہ سے چلنے والی ملک کے مختلف اضلاع کیلئے ٹرینوں کی تاحال بندش اب تک قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں۔