بلوچستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پر عملدرآمد ضروری ہے،ڈاکٹر ربابہ بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام پر عمل درآمد کے لئے قابل عمل حکمت عملی مرتب کی گئی ہے بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کا قیام صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں غیر معمولی پیش رفت ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے صحت اور عالمی تنظیموں کے مشترکہ مشن بعنوان یونیورسل ہیلتھ کوریج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

70کروڑ روپے فی سینیٹر کے گواہ عمران خان ہیں، عثمان کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹرعثمان خان کاکڑ نے کہاہے کہ 70کروڑ روپے فی سینیٹر کے گواہ عمران خان ہے لیکن الیکشن کمیشن سمیت کوئی پوچھنے واالا نہیں ،بلوچستان کی پشتون بلوچ عوام باضمیر ہے جنہوں نے کبھی بھی ضمیر کا سودا نہیں کیا، پی ڈی ایم اتحاد ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی ،جمہوریت کی مضبوطی ،لاپتہ افراد سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔

منظورپشتین کو بلوچستان سے نکالنے سے نفرت جنم لے گا،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہابلوچستان کی وفاقی اکائی منظور پشتون کا گھر ہے انہیں ریاستی طاقت کے ذریعہ نکالنا۔

ثقافتی دن مناکر اپنی سرزمین اور تہذیب سے محبت اور لگاو کا ثبوت دیا، شکور مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما شکور مری نے اپنے ایک بیان میں کہا یے کہ دو مارچ کو بلوچستان سیمت دنیا بھر میں بسنے والی بلوچ قوم نے اپنا ثقافتی دن مناکر اپنی سرزمین اور تہذیب سے محبت اور لگاو کا ثبوت دیا بلوچ قومی دن منانے والوں نے بلوچی دستار لباس اور کھانوں کو اہمیت دیکر بلوچستان کی مہمان نوازی کی تاریخی روایات کو اپنی مدد آپ کے تحت زندہ کیا۔

ہمارے نمبرز پورے ہیں، 181 میں سے 176 لوگوں نے ظہرانے میں شرکت کی، فواد

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

وفاقی وزیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے نمبر پورے ہیں جبکہ  اسلام آباد سے ہمارے دونوں امیدوار محفوظ طریقے سے سینیٹ الیکشن جیت جائیں گے۔

انشاءاللہ جلد دہشت گردی پر مکمل قابو پالیا جائے گا،جنرل سرفراز علی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی نے بلوچستان پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلا ل شجاعت نے ان کا استقبال کیا ۔ کمانڈر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ آئی جی پولیس نے کمانڈر کو بریفنگ دی ۔ آئی جی پولیس نے بریفنگ میں بلوچستان پولیس کے ڈھانچے اور فرائض کے بارے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔

سندھ اسمبلی: پی ٹی آئی والوں نے اپنے باغی ارکان کی پٹائی کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے باغی اراکین کی پٹائی کردی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران تحریک انصاف کے تین باغی ارکان کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو ایوان میں پہنچے اور حاضری لگائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا جس پر پی ٹی آئی اراکین آگ بگولہ ہوگئے۔

بلیدہ زامران ہوشاب کا سرکاری اسکول کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

زامران :تعلیمی نظام پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا علاقہ کو پسماندہ رکھا جارہا ہے اکیسویں صدی میں زامران سمیت شاپک شہرک بالگتر بلیدہ کے لوگ پانی بجلی اسکول جیسے بنیادی چیزوں سے محروم ہیں جنرل سیکرٹری ایم ایس اے اور سماجی شخصیت شےمرید رشید بلوچ اس سرکاری اسکول سمیت بلیدہ زامران بالگتر ہوشاب میں اور بہت ایسے اسکول موجود ہیں۔