
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے گا اس معاہدے پر وفاقی وزراء کے دستخط بھی موجود ہیں اس کے باوجود بھی معاہدے سے انحراف قابل مذمت عمل ہے ، لاہور کے واقعہ کے ذمہ دار پنجاب حکومت ہے بزدار کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔